ماسکو، 29 ستمبر (یو این آئی) روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی نظاموں نے اتوار کی رات آٹھ علاقوں میں 84 یوکرینی بغیر پائلٹ والے ڈرون (یو اے وی) کو روکا اور تباہ کر دیا۔وزارت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اتوار رات 11 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک فضائی دفاعی وارننگ سسٹمز نے 78 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور مار گرایا۔ ان میں سے 24 برانسک علاقے میں، 21 بیلگوروڈ میں، 9 وورونیش میں، 9 سمو لینسک میں، 7 کالوگا میں، 4 ماسکو ریجن میں، 3 اوریول میں اور ایک ڈرون کُرسک علاقے میں تباہ کیا گیا۔ اس طرح رات کے دوران فضائی دفاعی وارننگ سسٹمز نے کُل 84 یوکرینی ڈرونز کو روکا اور تباہ کیا۔
روس نے گزشتہ رات 84 یوکرینی ڈرون مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593124