غزہ، 16 مئی (یواین آئی)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملہ کیا جس میں عز الدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ کا سربراہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائيل کاٹز کی ہدایات پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ عز الدین الحداد 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے اہم منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ الحداد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے اس معاہدے کو مسترد کر دیا تھا جس میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یسرائيل کاٹز نے عز الدین الحداد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انہیں غزہ کے محلہ الرمال میں نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ عز الدین الحداد کی ہلاکت کے بعد حماس کی فوجی کونسل کے تمام ارکان کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور الحداد غزہ میں حماس کے آخری اعلیٰ فوجی کمانڈر تھے۔
اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
مقالات ذات صلة









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595212