Thursday, February 26, 2026
ہومInternationalایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دیا

ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دیا

تہران، 25 فروری (یو این آئی) ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکی الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی الزامات بھی جھوٹ ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات