ہومInternationalایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فریم ورک پر متفق ہو گئے...

ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا اعلان

صدر ٹرمپ نے کہا ایران معاہدہ 6،5 یا 7 دن میں طے کر لیں: فاکس نیوز

تہران، 25 مئی (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کے لیے فرہم ورک پر متفق ہو گئے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ معاہدے کیلیے فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں اور بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، تاہم معاہدے پر دستخط ابھی قریب نہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا مرکزی مقصد امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ ہے، معاہدے سے متعلق جوہری پروگرام کی تفصیلات زیر بحث نہیں۔ دباؤ، دھمکیاں اور پروپیگنڈا سیاست کا حصہ ہیں، لیکن ایران صرف زمینی حقائق دیکھتا ہے، مخالف بیانیے اہم نہیں۔اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلیے بہترین حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ ضرورت پڑنے پر مناسب انداز میں جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کا پہلے بھی جواب دیا ہے اور اب بھی جہاں ضروری ہوگا وہاں جواب دیں گے۔ تاہم دشمن کے طریقے نقل نہیں کریں گے، کیونکہ ایران ایک مہذب، طاقتور اور باوقار قوم ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا میں معاہدے کے حتمی نکات کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایران کے منجمد اثاثوں سے متعلق ابھی بات چیت جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کا انتظام شامل نہیں ہے۔ اس کا انتظام ساحلی ممالک کا حق ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز سے متعلق عالمی تشویش نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس سے متعلق اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے مطابق فیصلے کریں گے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والوں سے ٹیکس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان واحد ثالث پاکستان ہے۔ دوسرے ممالک کی جانب سے بھی سفارت کاری کی کوششیں جاری ہیں۔ قطر کے قومی سلامتی کے سربراہ نے ایران کا دورہ کیا اور بہت سے معاملات پر بات چیت کے ذریعہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بیانات کے ذریعہ مِس لیڈنگ کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ حتمی کرنے کے لیے ’5، 6، 7 دن‘ دیے ہیں اور کہا ہے کہ ’’ایٹمی ڈسٹ نہیں دیا جائے گا تو ڈالر بھی نہیں دیے جائیں گے۔‘‘فاکس نیوز کو اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ ایران کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ تقریباً 95 فی صد تک طے پا چکا ہے، تاہم مذاکرات کار اب بھی بعض ’’الفاظ/عبارتوں‘‘ پر بحث کر رہے ہیں، جن میں تہران کے جوہری ذخائر اور آبنائے ہرمز سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ ایک عہدے دار نے کہا ’’ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم ابھی معاہدے تک نہیں پہنچے۔ ہم آج یا کل کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کا ’’اندازہ/رجحان یہ ہے کہ انھیں 5، 6 یا 7 دن دیے جائیں، تاکہ معاہدہ حتمی طور پر مکمل کیا جا سکے۔‘‘عہدے دار نے تصدیق کی کہ مذاکرات ’’نو ڈسٹ نو ڈالرز‘‘ پالیسی کے تحت چل رہے ہیں اور کہا کہ ایران نے ’’اصولی طور پر فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے اور ہم 95 فی صد تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا ’’ہمارے پاس جوہری ذخائر اور آبنائے ہرمز کے بارے میں معاہدہ موجود ہے، لیکن ہم اس کی زبان/عبارتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے دوبارہ انتظامیہ کے نو ڈسٹ نو ڈالرز مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے پاس ایسا معاہدہ کرنے کا موقع ہے جو امریکیوں کے لیے اخراجات کم کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔‘‘انھوں نے مزید کہا ’’ہم کوئی خراب معاہدہ نہیں کریں گے، یہ یقینی بات ہے۔ ہمارے پاس متبادل موجود ہیں اور اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہم دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرسکتے ہیں۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو مذاکرات کاروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ معاہدے میں جلد بازی نہ کریں اور زور دیا کہ ’’وقت ہمارے حق میں ہے۔‘‘ ہفتے کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ (جسے انھوں نے ’میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ‘ قرار دیا) زیادہ تر حد تک طے پا چکا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات