پاکستان اور چین کو ترسیل شروع
تہران، 25 مئی (یو این آئی) قطر سے مائع قدرتی گیس لے جانے والے 2 جہاز پیر کے روز آبنائے ہرمز عبور کر کے پاکستان اور چین کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔ خلیج میں کشیدگی اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت شدید متاثر ہے۔رائٹرز کے مطابق کشیدہ صورتِ حال کے دوران گیس بردار جہاز ’فویریت‘ قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا ہے جس کے منگل کو پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ دوسرا جہاز ’الریان‘ چین کی جانب گامزن ہے اور 27 جون کو اپنی منزل پر پہنچے گا۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عراقی خام تیل سے لدا ایک بڑا آئل ٹینکر بھی تقریباً 3 ماہ بعد خلیج سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے، یہ جہاز چین کی بندرگاہ ننگبو جائے گا جہاں 12 جون کو تقریباً 2 ملین بیرل خام تیل اتارا جائے گا۔ایران کی جانب سے مخصوص بحری راستہ مقرر کیے جانے کے بعد محدود تعداد میں بڑے آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 3 بڑے ٹینکروں نے 6 ملین بیرل خام تیل چین اور جنوبی کوریا پہنچایا تھا۔واضح رہے کہ جنگ سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ 125 سے 140 جہاز گزرتے تھے مگر موجودہ صورتِ حال میں سیکڑوں جہاز اور تقریباً 20,000 ملاح اب بھی خلیجی پانیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4596249