پاکستان جو اقتصادی طور پر کنگالی کے دہناے پر ہے وہاں کے 84 فیصد لوگ ٹیکس ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں اور ٹیکس چوری کے خلاف ہیں جبکہ 11 فیصد لوگ ٹیکس کی ادائگی کی مخالفت کرتے ہیں ۔یہ حقیقت گیلپ پاکستان کے سروے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔
29 فروری سے 15 مارچ کے درمیان کیے گئے سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس کی ادائیگی کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کا ملکی معیشت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔
دوسری جانب 11 فیصد لوگ ٹیکس ادا کرنے کے خلاف تھے اور اپنے فیصلے کی حمایت میں مختلف وجوہات پیش کیں۔ دو فیصد لوگوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے پر درمیانی راستہ اختیار کیا، نہ کھل کر ٹیکس ادائیگی کی حمایت اور نہ مخالفت کی، جبکہ تین فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموش رہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593104