واشنگٹن، 13 مارچ (یو این آئی) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امریکہ کے ایک فوجی طیارے کے سی-135 کے مغربی عراق میں گر کر تباہ ہونے کا تازہ ترین واقعہ پیش آیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں ذمے دار کمانڈ سینٹ کام نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ کسی دشمن یا اتحادی کی فائرنگ کے باعث پیش نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران ضائع ہونے والا یہ چوتھا امریکی فوجی طیارہ ہے۔واضح رہے کہ موجودہ جنگ کا آغاز 28 فروری کو ہوا تھا، ابتدائی دنوں میں ایران کے طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں کویتی فورسز نے غلطی سے 3 امریکی ایف-15ای طیارے مار گرائے تھے، تاہم ان طیاروں کے تمام 6 اہلکار بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے تھے۔امریکی فضائیہ کے مطابق کے سی-135 طیارہ فضاء میں دیگر طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر اس میں 3 افراد پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، جن میں پائلٹ، شریک پائلٹ اور ایندھن کی فراہمی کے نظام کو چلانے والا اہلکار شامل ہوتا ہے۔بعض مشنز میں اس طیارے میں نیویگیٹر بھی موجود ہوتا ہے جبکہ یہ 37 مسافروں تک کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران جنگ: ابتک امریکہ کے کتنے فوجی طیاروں کا نقصان ہوا
مقالات ذات صلة



