ماسکو ، 23 اپریل (یو این آئی): ماسکو میں اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد ڈپو میں دھماکے ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے، اسلحہ گودام میں آگ کے بعد اطراف کے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ولادیمیر ریجن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ سائٹ روسی فوج کے لیے گولہ بارود کی ایک اہم جگہ ہے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگی، اسلحہ گودام میں آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اس کے علاوہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ماسکو میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکا، ہنگامی حالت نافذ
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593291