ولوو سمیت کئی بڑی کمپنیوں سے سرمایہ کاری پر بات چیت
جدید بھارت نیوز سروس
گوٹنبورگ، سویڈن، 26 اپریل :۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس وقت سویڈن کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی ریاستی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور برقی گاڑیوں، کانکنی، بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو تلاش کرنا ہے۔
والوو ٹرک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ
وزیر اعلیٰ ہیمنت سوری کی قیادت میں وفد نے گوٹنبورگ میں والوو ٹرک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیا جہاں وزیر اعلیٰ نے کمپنی کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جھارکھنڈ میں والوو کا ایک ٹرک مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ساتھ ہی ریاست کی کانکنی کے لیے درکار خصوصی ٹرک اور ڈمپرز سے متعلق ضروریات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وفد نے والوو ٹرک ایکسپیرینس سینٹر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کی جانب سے برقی نقل و حرکت، سڑکوں کی حفاظت، اور جدید ٹرک ڈیزائن جیسے شعبوں میں ہونے والی نئی تحقیق اور ایجادات کا مشاہدہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے خاص طور پر والوو کے 440 کلو واٹ برقی موٹرز کی پائیداری اور مضبوطی کے حوالے سے گہری دلچسپی ظاہر کی اور ادارے کی جدید تحقیق کی تعریف کی۔
سویڈن میں بھارتی سفیر نے استقبال کیا
اس موقع پر سویڈن میں بھارت کے قائم مقام سفیر جناب راکیش کمار تیواری نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا۔ سفارتخانے کے مطابق ریاستی وفد سویڈن کے کاروباری رہنماؤں، بھارتی کمیونٹی، اور اعلیٰ سویڈش شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور والوو، ٹائٹن ایکس، آئی وی ایل، اور اسمارٹ سٹی منصوبوں کا بھی دورہ کرے گا۔یہ دورہ وزیر اعلیٰ کے اسپین کے حالیہ دورے کے بعد عمل میں آیا ہے، اور اس کا مقصد یورپ کے مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ اس دورے سے جھارکھنڈ کی کوشش ہے کہ وہ خود کو برقی گاڑیوں، جدید صنعت، اور پائیدار ترقی کے میدان میں ایک نمایاں عالمی مرکز کے طور پر پیش کرے۔
The Hon’ble Chief Minister appreciated the cutting-edge R&D being carried out at the plant and enquired of the durability and ruggedness of the 440 KW motors that run the electric trucks of Volvo.
— Office of Chief Minister, Jharkhand (@JharkhandCMO) April 26, 2025
4/4 pic.twitter.com/Vy5ilUYNR6



