واشنگٹن، 16 مارچ (یو این آئی) امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ، فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہوگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ جائے گا۔امریکی اخبار کے مطابق چیورون، ایکسون اور کونوکوفلپس ( EXXON,CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS) کمپنیوں کے سربراہوں نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔ جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593138