کتاگوا، رابسن اور عمر یاغی کی دریافتوں کو عالمی اعزاز
سویڈین، 8 اکتوبر:۔ (ایجنسی)کیمسٹری میں نوبل انعام 2025 کے لیے 3 سائنسدانوں سوسومو کتاگوا، رچرڈ رابسن اور عمر ایم یاغی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کو میٹل-آرگینک فریم ورکس کی ترقی کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ دی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کہا کہ ان تینوں سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا مالیکیولر آرکیٹیکٹ تیار کیا ہے۔ ان کے بنائے گئے ڈھانچوں، جنہیں میٹل-آرگینک فریم ورکس کہا جاتا ہے، میں بڑے بڑے کھوکھلے جگہ ہوتے ہیں، جن میں مالیکیولز آسانی سے اندر باہر آ جا سکتے ہیں۔ محققین ان فریم ورکس کا استعمال ریگستانی ہوا سے پانی نکالنے، پانی سے گندگی ہٹانے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کیپچر کرنے اور ہائیڈروجن اسٹور کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔ اکیڈمی نے کہا کہ میٹل-آرگینک فریم ورکس کی ترقی کے ذریعہ ان سائنسدانوں نے کیمسٹری کے شعبہ میں کئی نئی امیدوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593095