تہران، 4 اپریل (یواین آئی) ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے نائب سکیورٹی انچارج ولیاللہ حیات نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بندر امام پیٹروکیمیکل کمپنی پر بھی حملہ کیا گیا ہے اور دونوں واقعات کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے۔ایرانی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دونوں تنصیبات ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا اہم حصہ ہیں جہاں تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں، جبکہ یہ مراکز خلیج فارس کے ذریعے برآمدات کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔پیٹروکیمیکل سپیشل اکنامک زون آرگنائزیشن کے بیان کے مطابق صنعتی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے اور ممکنہ آلودہ مادوں سے قریبی شہروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تہران میں حکومتی انفراسٹرکچر کے خلاف حملوں کی ایک لہر مکمل کی ہے۔
ایران کے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ، امریکہ اور اسرائیل پر الزام
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593120