ابوجہ، 22 اکتوبر (یو این آئی) نائیجیریا کے نائیجر صوبے میں پٹرول سے بھرا ایک ٹینکر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کے بعد اس سے پٹرول بہنے لگا جس کے بعد اس میں زبردست دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہو گئے۔وفاقی روڈ سیفٹی کور کی افسر ایشاتو سادو نے منگل کی رات صحافیوں کو بتایا کہ کچھ لوگ ایسّا گاؤں میں الٹے پڑے ٹینکر سے پٹرول نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کے گاڑی پر قابو کھو دینے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ وہ بری طرح جھلس گئے ہیں۔نائیجر صوبے کے گورنر محمد عمر باگو نے ایک بیان میں اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ واقعہ عوام اور ریاستی حکومت دونوں کے لیے انتہائی دردناک اور مشکل گھڑی ہے۔
نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر میں دھماکہ، 35 ہلاک، 46 زخمی
مقالات ذات صلة










Users Today : 198
Users Yesterday : 191
Users Last 7 days : 1310
Users Last 30 days : 1467
Users This Month : 1453
Users This Year : 1467
Total Users : 4563010