سری نگر، 06 اکتوبر (یو این آئی) سابق بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کے آخری مرحلے میں شرکت کے لیے اتوار کو سری نگر پہنچ گئے۔حکام نے آج یہاں بتایا کہ زیادہ تر کھلاڑی بدھ 9 اکتوبر سے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ایل ایل سی کے لیے پہنچ چکے ہیں اور سری نگر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔124 سابق انٹرنیشنل اسٹارز بشمول محمد کیف، شیکھر دھون، دنیش کارتک، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، کرس گیل، راس ٹیلر، ایان بیل پہلی بار کشمیر میں میچ کھیلیں گے۔ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ ’’ہیلو سری نگر، یونیورس باس شہر میں ہے، یونیورس باس دیکھنے کے لیے اپنے ٹکٹ بک کروائیں…عام سری نگر آپ کی تلاش میں ہے۔‘‘ایک عہدیدار نے بتایا کہ بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں میگا کرکٹ ایونٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں آئیں اور تقریباً 40 سالوں میں پہلی بار لائیو کرکٹ ایکشن دیکھیں۔
29
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
76واں قومی سینئر، جونیئر، سب جونیئر ٹریک سائیکلنگ مقابلہ
جھارکھنڈ نے 4 گولڈ سمیت کل 7 تمغے حاصل کیے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ جھارکھنڈ نے تمل ناڈو...
ویسٹ انڈیز کا گھر پر سب سے بڑا رن جیز
انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی گراس آئیلیٹ، 17 نومبر (یو این آئی) اوپنرز ایون...
روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع...
ایسٹرن ریجن انٹر یونیورسٹی ویمنس ہاکی مقابلہ
رانچی یونیورسٹی کی ٹیم میں چیمپئن بنی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 نومبر:۔ رانچی یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسٹرن ریجن...