سیتامڑھی، یکم اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں انٹرمیڈیٹ کے طالبہ کا قتل نے ایک بار پھرامن وامان پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ لگاتار دوسرے روز بھی 18 سالہ لڑکی کوعشق کے معاملے میں قتل کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کا اقبال ختم ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دو دن میں دو طالبہ کا قتل کیا گیا۔ضلعی ہیڈ کوارٹر کے میونسپل کارپوریشن کے علاقے وارڈ نمبر 46 بالہا پٹی میں 18 سالہ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کو گھر میں سوئے ہوئے حالت میں قتل کر دیا گیا۔ اتوار کی صبح جب اس کے گھر والوں نے اس کے گھر کا دروازہ کھولا تو انہیں مردہ پایا ، جس کے بعد ا?س پاس کے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دمرا تھانہ انچارج جنمے جئے رائے پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعہ عشق کو لیکر ہوا ہے۔ وہیں 24 گھنٹے کے اندر دو طالبات کی موت کے بعد پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ لگاتار دو طالبات کی موت کے بعد مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔ یہاں پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
153
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرمایہ دارانہ نظام میں عام لوگوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں:- پروفیسر آنند کمار
پٹنہ 17 نومبر 2024(راست) بہار پردیش راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں "بھارت کے موجودہ سیاسی منظر نامے میں...
برسا منڈ کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نے چاندی کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ ؍ رانچی، 15 نومبر:۔ وزیر اعظم نریندر مودی دیوگھر ایئرپورٹ سے جموئی پہنچے۔ وزیر اعظم کے...
شراب بندی غریبوں پر ظلم، اسمگلنگ کو فروغ دیتی ہے: پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ، 15 نومبر:۔ (ایجنسی) بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں نافذ شراب پر پابندی کے قانون کے منفی...
جامعہ رحمانی کے سالانہ اجلاس میں فکر و نظر آفیشئل چینل کا نام فکر و نظر ٹی وی کرنے کا اعلان
فکر و نظر ٹی کے نئے لوگو اور ویب پورٹل کی رونمائی، مک بھر سے مبارکبایوں کا سلسلہ مونگیر 11...