کٹھمنڈو، 15 نومبر (ہ س)۔ بھارت کی مشہور اسکائی ڈائیور شیتل مہاجن نے ماونٹ ایورسٹ کے سامنے 21500 فٹ کی بلندی سے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے والی دنیا کی پہلی خاتون کے طور پر نیا ریکارڈ بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ہندوستان کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے سرفراز اور اسکائی ڈائیونگ کے کئی ریکارڈ رکھنے والی 41 سالہ مہاجن نے 13 نومبر کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کے سامنے چھلانگ لگائی۔انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، ’’میں نے ماونٹ ایورسٹ کے سامنے 21500 فٹ کی بلندی سے اپنی زندگی کی بہترین چھلانگ لگائی اور کالاپتھر 17,444 فٹ / 5,317 میٹر کی بلندی پر اتری۔ میں سب سے زیادہ اونچائی پر اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہوں۔‘‘ اس سے قبل 11 نومبر کو مہاجن نے 5,000 فٹ اے جی ایل (زمین کی سطح سے اوپر) سے 17,500 فٹ کی بلندی سے اپنی پہلی چھلانگ لگائی تھی اور وہ نیوزی لینڈ کی مشہور اسکائی ڈائیور وینڈی اسمتھ کے ساتھ ہوائی جہاز میں ان کے انسٹرکٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے سیانگبوچے ہوائی اڈے پر 12,500 فٹ کی اونچائی پر کامیابی سے اتری تھیں۔
158
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
76واں قومی سینئر، جونیئر، سب جونیئر ٹریک سائیکلنگ مقابلہ
جھارکھنڈ نے 4 گولڈ سمیت کل 7 تمغے حاصل کیے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ جھارکھنڈ نے تمل ناڈو...
ویسٹ انڈیز کا گھر پر سب سے بڑا رن جیز
انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی گراس آئیلیٹ، 17 نومبر (یو این آئی) اوپنرز ایون...
روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع...
ایسٹرن ریجن انٹر یونیورسٹی ویمنس ہاکی مقابلہ
رانچی یونیورسٹی کی ٹیم میں چیمپئن بنی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 نومبر:۔ رانچی یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسٹرن ریجن...