Sports

ہندوستان انڈر19 نے نیپال کو دس وکٹوں سے ہرایا

159views

دبئی: ہندوستان کی جانب سے سلامی بلے باز ارشن کلکرنی 43 رن اور ادرش سینگھ 13 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ہندوستان 7.1 اوورز کیں بغیر کسی نقصان پر 57 رن بنا کر 257 گیند باقی رہتے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ آج آئی سی سی اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی نیپال کی ٹیم کے سلامی بلے باز دیپک بوہرا پہلے ہی اوور میں ایک رن بنا کر لمبانی کا شکار بن گئے۔اس کے بعد ساتویں اوور میں اتم مگر صفر پر لمبانی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد نیپال کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور اس کا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔ نیپال کی جانب سے ہیمنت دھامی نے سب سے زیادہ آٹھ رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ارجن کمل اور ڈی بوہرا نے سات سات رنز بنائے۔ تین کھلاڑی صرف چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ہندوستان کی شاندار گیند بازی کے سامنے نیپال کی پوری ٹیم 22.1 اوور میں 52 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 52 رنز کے اسکور میں 13 اضافی رنز بھی شامل ہیں۔ہندوستان کے لیے راج لمبانی نے سب سے زیادہ سات بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ آرادھیا شکلا نے دو اور ارشین کلکرنی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.