Sports

آئی سی سی نے چیمپئن ٹرافی 2025 کی نشریاتی تفصیلات کا اعلان کیا

109views

دبئی، 15 فروری (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 19 روزہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نشریاتی انتظامات کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہوگا، جب کہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان میں جیواسٹار نیٹ ورک چیمپئنز ٹرافی کو نشر کرے گا۔ ڈیجیٹل پر پہلی بار، کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کو 16 فیڈز پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا، جس میں نوزبانیں انگریزی، ہندی، مراٹھی، ہریانوی، بنگالی، بھوجپوری، تمل، تیلگو اور کنڑ شامل ہوں گی۔جیواسٹار پر لائیو اسٹریمنگ کو چار ملٹی کیم فیڈز کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹی وی پر نیٹ ورک اسٹار اسپورٹس اور اسپورٹس 18 چینلز پر ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ میں کوریج ملے گی۔میزبان ملک پاکستان میں، شائقین 1996 کے بعد سے گھریلو سرزمین پر پہلے عالمی ٹورنامنٹ کو لینیئر پارٹنرز پی ٹی وی اور ٹین اسپورٹس کے ذریعے نیز مائیکو اور تماشا ایپس کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر دیکھ سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تمام میچز کرک لائف میکس اور کرک لائف میکس2 پر نشر کیے جائیں گے، جب کہ اسٹریمنگ اسٹارزیڈ پلے پر دستیاب ہوگی۔ یوکے میں کرکٹ کے شائقین اسکائی اسپورٹس کرکٹ، اسکائی اسپورٹس مین ایونٹ، اسکائی اسپورٹس ایکشن اور ڈیجیٹل طور پر اسکائی گو، ناؤ اور اسکائی اسپورٹس ایپ کے ذریعے تمام 15 میچز کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔امریکہ اور کناڈا میں، ولو ٹی وی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کرے گا۔ کیریبین میں شائقین ٹی وی پر ای ایس پی این کیریبین کے ذریعے تمام ایکشن براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج آسٹریلیا میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ پہلی بار، ایمیزون ہندی میں آئی سی سی ایونٹ بھی نشر کرے گا۔ نیوزی لینڈ میں، اسکائی اسپورٹ این زیڈ آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڑا براڈکاسٹر بنا ہوا ہے، نیز کوریج ناؤ اور اسکائی ایپ کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔ جنوبی افریقہ میں شائقین سپر اسپورٹ اور اس کی ایپ پر میچ دیکھ سکیں گے۔ افغانستان میں چیمپئنز ٹرافی اے ٹی این کے ذریعے آن لائن دستیاب ہوگی۔ سری لنکا میں مہاراجہ ٹی وی نے ٹی وی ون کے ذریعے لینیراور سراسا کے ذریعہ ڈیجیٹل میڈیم سے آئی سی سی ایونٹس کا کوریج جاری رکھا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.