International

فوجی مرکز پر حزب اللہ کا حملہ ‘تکلیف دہ، ہے: اسرائیلی آرمی چیف

17views

حزب اللہ نے گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر ڈرون حملہ کیا

تل ابیب 15 اکتو بر (ایجنسی) اسرائیل کے آرمی چیف نے پیر کو کہا کہ ایک فوجی تربیتی مرکز پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ جس میں ہفتے کے آخر میں کم از کم چار فوجی ہلاک ہوئے تھے، “مشکل اور تکلیف دہ” تھا۔حیفا شہر کے جنوب میں بنیامینا کے علاقے میں گولانی بریگیڈ کے تربیتی مرکز پر اتوار کی رات حملہ ہوا۔ اس جگہ کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی نے فوجیوں کو بتایا، “ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور ملکی محاذ پر تربیتی مرکز پر حملہ مشکل اور اس کے نتائج تکلیف دہ ہیں۔”اتوار کے روز حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر “ڈرونز کے ایک غول” سے حملہ کیا۔گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ چند بغیر پائلٹ طیارے اسرائیل کے فضائی دفاعی ریڈاروں کی نظروں میں آئے بغیر دراندازی میں کامیاب ہو گئے جن میں شامل چند ڈرون ماڈلز کو حزب اللہ نے پہلے استعمال نہیں کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس واقعے میں اس کے چار فوجی ہلاک اور سات شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.