National

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

132views

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

پچھلے ہفتے، عآپ کنوینر کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس کھنہ کی قیادت والی بنچ کو بتایا تھا کہ کیجریوال کی عرضی 6 مئی کو سماعت کے لیے درج ہے۔ اس کے جواب میں جسٹس کھنہ نے سینئر وکیل سے کہا تھا کہ وہ معاملے کی فوری فہرست کے لیے ای میل بھیجیں۔ اس کے بعد کیس کی سماعت کی تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی۔

سپریم کورٹ میں داخل کردہ اپنے نئے حلف نامہ میں کیجریوال نے ان کی گرفتاری کو سیاسی طور پر متحرک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ انتخابات کے دوران حکمراں پارٹی کو غیر منصفانہ طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، ای ڈی کے جوابی حلف نامے میں کہا گیا کہ کیجریوال کی درخواست میں کوئی دم نہیں ہے اور ان کی گرفتاری ان کے ‘عدم تعاون پر مبنی رویہ’ کی وجہ سے ضروری تھی۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ نو بار طلب کیے جانے کے باوجود کیجریوال تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور پوچھ گچھ سے گریز کرتے رہے۔ سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت کے دوران ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی کو 24 اپریل تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا گیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.