National

ہریانہ: نائب سینی نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیا حلف، 5 وزراء کی بھی ہوئی حلف برداری، انل وِج ناراض!

105views

ہریانہ میں بی جے پی کی نئی حکومت تشکیل پا گئی ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ نائب سینی کے ساتھ ساتھ پانچ وزراء نے بھی حلف برداری کر لی۔ انھیں گورنر بنڈارو دتاترے نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد نائب سینی نے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کا پیر چھو کر ان کا آشیرواد لیا۔

आदरणीय मनोहर लाल जी संगठन गढ़ना और सुशासन के संकल्प को साकार करना सदैव आप ही से सीखा है।

आपके पदचिन्हों पर चलते हुए हरियाणा में समानता,न्याय,गरीब कल्याण और सुशासन के लक्ष्य के लिए मनोयोग से काम करता रहूंगा। https://t.co/XBm19IFr80

— Nayab Saini (मोदी का परिवार) (@NayabSainiBJP) March 12, 2024

نائب سینی کے بعد کنور پال گوجر نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ کنور پال منوہر لال کھٹر حکومت میں بھی وزیر تھے۔ اس کابینہ کا تیسرا چہرہ مول چند شرما ہیں، وہ بھی کھٹر کابینہ کا حصہ تھے اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ ان کے علاوہ رنجیت سنگھ نے بھی وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ رنیا سیٹ سے آزادانہ طور پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے رنجیت سنگھ بھی کھٹر کابینہ کا حصہ تھے اور وہ ریاستی حکومت کا جاٹ چہرہ تصور کیے جا رہے ہیں۔ کھٹر کابینہ میں شامل رہے جئے پرکاش دلال کو بھی سینی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ ہریانہ حکومت میں وزیر رہے ڈاکٹر بنواری لال کو بھی سینی کابینہ میں وزارتی عہدہ حاصل ہوا ہے۔

हरियाणा के मुख्यमंत्री के रूप में अपना पदभार ग्रहण किया।

हरियाणा की डबल इंजन सरकार विकास और जनकल्याण के नए कीर्तिमान स्थापित करेगी। pic.twitter.com/MGuUDDG7aU

— Nayab Saini (मोदी का परिवार) (@NayabSainiBJP) March 12, 2024

اس درمیان کھٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ انل وج کی ناراضگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ وہ حلف برداری تقریب کے لیے راج بھون نہیں پہنچے اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے جونیئر نائب سینی کے ماتحت کام کرنے کے لیے راضی نہین ہیں۔ انل وج قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے ہی ناراض ہو کر باہر نکلے تھے۔ ایسی خبریں ہیں کہ انل وج انبالہ واقع اپنی رہائش پر موجود ہیں اور انھیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے رکن پارلیمنٹ سنجے بھاٹیہ کو بھیجا گیا ہے۔

Follow us on Google News