84
رانچی، 15 اکتوبر (ہ س) گورنر سنتوش گنگوار نے ملک کے سابق صدر اور عظیم سائنسدان بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جنہیں میزائل مین کے نام سے جانا جاتا ہے، کو ان کی یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گورنر نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی دفاع اور تحقیق کے میدان میں ان کی انمول شراکت ناقابل فراموش ہے۔ ان کے نظریات اور افکار ہر ایک کے لیے ہمیشہ متاثر کن ہیں۔