Jharkhand

ہنٹر گنج سے چار مجرموں کو اسلحہ اور گولیوں کے ساتھ گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا

20views

مجرم کسی بڑی واردات اور ڈکیتی کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے: ایس پی وکاس کمار پانڈے

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 16ستمبر: ضلع کے ہنٹر گنج تھانہ علاقہ کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کر لی جو کہ اسلحہ اور زندہ کارتوسوں سے لیس ہو کر ڈکیتی اور کسی دوسری بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ چترا کے ایس پی وکاس کمار پانڈے کی موثر قیادت کے نتیجے میں، پولس نے بروقت چار مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک مفرور بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مفرور ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اس واقعہ کے حوالے سے ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا اور میڈیا سے معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پرائیویٹ موٹر سائیکل پر ہنٹر گنج سے ڈوبھی کی طرف جارہے ہیں اور وہ کسی بڑے واقعے کو انجام دینے جا رہے ہیں۔ ایس ڈی پی او سندیپ سمن کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔چھاپہ مار ٹیم نے گاؤں ناگر سوہاد موڑ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے، ان کا پیچھا کرکے پولیس نے پکڑ لیا، گرفتار لڑکوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اپنے نام شیام کمار، بندو کمار، نکھل کمار بتائے۔گرفتار لڑکے کو چیک کرنے پر شیام کمار کے پاس سے غیر قانونی طور پر بھری ہوئی دیسی ساختہ پستول، گولیاں، موبائل فون،بندو کمار سے ایک زندہ گولی اور موبائل، نکھل کمار سے ایک زندہ گولی اور موبائل برآمد ہوا۔ پوچھ گچھ پر نوجوانوں نے بتایا کہ وہ ہنٹر گنج ڈوبھی روڈ پر فور وہیلر اور چھوٹی گاڑیوں کو ہتھیاروں سے ڈرا کر لوٹنے اور کسی بڑی واردات کو انجام دینے نکلے تھے۔ تینوں لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا اور ایک ایک کر کے پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور مزید دو ساتھیوں کے نام نونیت کمار عرف دیپو، ابھے کمار عرف بھولو کے طور پر سامنے آئے۔ جس میں ابھے کمار عرف بھولو اپنے والد اوم شنکر وشوکرما، گاؤں شیرگھاٹی، ضلع گیا، بہار کے ذریعے دیگر ملزمان کو ہتھیار اور گولیاں فراہم کرتا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاؤں بہیرا تھانہ ہنٹر گنج کے نونیت کمار عرف دیپو کمار کے گھر سے 03 دیسی ساختہ پستول اور 02 زندہ گولیاں برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ابھے کمار عرف بھولو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ اس تناظر میں ہنٹر گنج تھانے میں مقدمہ نمبر 179/2024 دفعہ 25 (1-B) A/26/35 آرمس ایکٹ درج کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیجا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان سے دیسی ساختہ پستول 04، زندہ گولیاں 6، موٹرسائیکل 01 اور اینڈرائیڈ موبائل فون 03 پیٹھو بیگ01 برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم شیام کمار، عمر تقریباً 20 سال، والد سنجے سنگھ، بندو کمار، عمر تقریباً 22 سال، والد راماشرے سنگھ، نکھل کمار، عمر تقریباً 19 سال، والد ہری ساو، تینوں گاؤں برما تھانہ گوروا ضلع گیا، ریاست بہار کے رہنے والے ہیں۔ نونیت کمار سنگھ عرف دیپو کمار، عمر تقریباً 20 سال، والد سنیل کمار سنگھ، گاؤں بہیرا تھانہ- ہنٹر گنج ضلع چترا کا رہنے والاہے۔ ہنٹر گنج تھانے میں مقدمہ نمبر 184/23 دفعہ 379/411/34 نونیت کمار سنگھ عرف دیپو کمار کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ چھاپہ مار ٹیم میں ہنٹر گنج تھانے کے انچارج منیش کمار، ایس آئی وشنوشرن بھوکتا اور مسلح افواج کے اہلکار شامل تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.