International

امریکہ میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک

37views

اسلام آباد، 21 اکتوبر (یو این آئی) امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ٹیکساس پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی دیگر فرد زخمی نہیں ہوا۔مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے باعث ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.