جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 19 اکتوبر:۔ پولیس نے سنیچر کو بھور کنڈا او پی علاقہ میں غیر قانونی کوئلے سے لدے پانچ ٹرک ضبط کرلئے۔ معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے رام گڑھ کے ایس پی اجے کمار نے کہا کہ غیر قانونی کوئلہ لے جانے والے ٹرک رانچی ضلع کے کھلاری علاقے سے رام گڑھ ضلع میں داخل ہوئے تھے۔ خفیہ اطلاع ملتے ہی پتراتو علاقہ کی پولیس کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ ایس پی کی ہدایت پر بھرکنڈا او پی انچارج نربھئے کمار نے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ اس دوران پانچ ٹرکوں کو روکا گیا۔ تمام 12 چک ٹرک غیر قانونی کوئلہ سے لدے ہوئے تھے اور اسے اسمگل کیا جا رہا تھا۔ جب ٹرکوں میں JH12D0692, JH02Z6053, JH01BC9474, JH02AS7553, JH02AB6053 شامل ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ کوئلے کی سمگلنگ کس کی ہدایت پر ہو رہی تھی اور اسمگلروں میں کون کون ملوث ہیں اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ چھاپے کے دوران تمام ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
24
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...