لاس اینجلس، 9 جنوری (یو این آئی) امریکہ کی سب سے زیادہ آبادی والی لاس اینجلس کاؤنٹی کے جنگلات میں زبردست آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور تقریباً 1100 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ کیلیفورنیا ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (کیل فائر) کے مطابق، منگل کو پیسیفک پیلیسیڈس میں لگی زبردست آگ بدھ کی دوپہر تک 15,800ایکڑ (63.9 مربع کلومیٹر) تک پھیل گئی۔ آگ نے ایک ہزار سے زائد انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا، جن میں سانتا مونیکا پہاڑوں اور بحرالکاہل کے درمیان واقع کئی مہنگے گھر بھی شامل ہیں۔فائر اور پولیس افسران کے مطابق، منگل کی شام کو لگنے والی آگ نے لاس اینجلس کے دو پڑوسی شہروں الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 10,600 ایکڑ (42.9 مربع کلومیٹر) سے زیادہ اراضی کو جلا کر خاک کردیا۔ اس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔فائر فائٹرز آگ کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور انتہائی حالات میں اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس دوران سلمر میں رات بھر تیز ہواؤں کے دوران تیزی سے پھیلی آگ میں بدھ کی دوپہر تک 700 ایکڑ (2.83 مربع کلومیٹر) علاقے کو جھلسا دیا تھا۔افسران کا کہنا ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر جنگل کی آگ کے تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ تیز ہوائیں، نسبتاً کم نمی اور خشک پودوں کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔مقامی ٹی وی اسٹیشن کے ٹی ایل اےنے بتایا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں، لاس اینجلس، وینچورا، اورنج، سان برنارڈینو، ریور سائیڈ اور سین ڈیاگو کاؤنٹیز میں جنگل کی آگ کی وجہ سے بجلی کی بڑے پیمانے پر متاثر ہو نے سے بدھ کی سہ پہر تک 40 لاکھ سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے ۔جنوبی کیلیفورنیا میں تیزی سے پھیل رہی جنگل کی آگ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو وہاں سے محفوظ مقامات پر جانے کا حکم دیئے جانے کے بعد کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے منگل کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔
116
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...
نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے
تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے...