National

’ گنتی سے پہلے کارکنوں کو گھر میں نظر بند کیا جا رہا ہے’، اکھلیش نے ویڈیو پوسٹ کرکے سپریم کورٹ سے کی اپیل

89views

لوک سبھا انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے پہلے سماجوادی پارٹی کے  سربراہ اکھلیش یادو نے بڑا الزام لگایا ہے۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان  کو گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ووٹوں کی گنتی میں حصہ نہ لے سکیں۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابقوزیر اعلی  اکھلیش یادو نے بڑا دعویٰ کیا تھا۔ اکھلیش نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے یوپی کے کئی اضلاع میں اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنوں کو گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے۔

माननीय सर्वोच्च न्यायालय, चुनाव प्रमुख @ECISVEEP @CEOUP व पुलिस प्रमुख @dgpup @Uppolice इस बात का तत्काल संज्ञान लें कि मिर्ज़ापुर, अलीगढ़, कन्नौज के अलावा उत्तर प्रदेश के कई ज़िलों में ज़िलाधिकारी व पुलिस प्रशासन विपक्ष के राजनीतिक कार्यकर्ताओं को घरों में नज़रबंद करने का… pic.twitter.com/0eJwFHlq5u

— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) June 3, 2024

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اکھلیش نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں کچھ پولیس والے ایک گھر کے باہر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ہر کسی کو اپنی رائے کا دفاع کرنے کا حق ہے اور یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے جب کوئی حکومت برسراقتدار ہو جس میں عدالت کے لگائے گئے کیمروں کے سامنے بھی فراڈ کرنے کی جرت ہو۔سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، یوپی کے چیف الیکشن کمشنر، یوپی کے ڈی جی پی اور یوپی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے کا نوٹس لینے کو کہا ہے۔

ووٹ شماری کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی بھی مستعد، ووٹوں کی گنتی کے دوران کارکنان رہیں گے تعینات

وہیں علی گڑھ کے ایس پی نے ایک بیان جاری کر کے اکھلیش کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے کسی لیڈر کو نظر بند نہیں کیا گیا ہے۔ اور اس نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے وہ بھی علی گڑھ کا نہیں ہے۔

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ نتائج آج آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد ای وی ایم ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل جاری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی جیت کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق اس الیکشن میں این ڈی اے کو 361 سے 401 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن انڈیا بلاک کو 131 سے 166 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ساتھ ہی اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی 64 سے 67 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ ایس پی  کو 7 سے 9، بی ایس پی کو 0 سے 1 اور کانگریس کو 1 سے 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

Follow us on Google News