National

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کوئمبٹور میں مستفدین میں تین ہزار پانچ سو کروڑ کے قرضوں کی رقوم تقسیم کی

139views

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج کوئمبٹور میں مستفدین میں تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے مالیت کے قرضوں کی رقوم تقسیم کی۔ وزیر موصوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امنگوں والے ضلعے، ہر طرح کی سرکاری امداد کیلئے ترجیحی ہےں۔ قرضوں کی رقوم Credit Outreach پروگرام کے تحت تقسیم کی گئیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت، اِس سلسلے میں بیداری پیدا کر رہی ہے اور یقین دہانی کرائی رہی ہے کہ دیہی کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو دی جانے والی سبسڈی اور قرضوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوگئی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ محصول کے ذریعے حاصل کیے گئے مالیے کو پورے ملک میں امداد باہمی کی کثیر مقصدی سوسائٹیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ x

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.