National

مشہور غزل گلوکار پنکج ادھاس نے دنیا کو کہا الوداع! طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال

Uploaded to: مشہور غزل گلوکار پنکج ادھاس نے دنیا کو کہا الوداع! طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال
121views

مشہور و معروف غزل گلوکار پنکج ادھاس کا آج 72 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال کی جانکاری بیٹی نایاب ادھاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی۔ پنکج ادھاس گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پنکج ادھاس کو مشہور غزل ’چٹھی آئی ہے‘ سے شہرت ملی تھی جو کہ فلم ’نام‘ میں شامل تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے فلم ’ساجن‘ کے نغمہ ’جئیں تو جئیں کیسے‘ کو بھی آواز دی تھی جو اپنے وقت میں ہر کسی کے زبان پر رہتا تھا۔ پنکج ادھاس کے انتقال سے متعلق ایک فیملی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بھی اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا بریچ کینڈی اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں تقریباً 11 بجے صبح انھوں نے آخری سانس لی۔

پنکج ادھاس کی بیٹی نایاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بہت تکلیف کے ساتھ ہم آپ کو پدم شری پنکج ادھاس کے 26 فروری 2024 کو طویل علامت کے سبب افسوسناک انتقال ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔‘‘ یہ پوسٹ سامنے آنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پنکج ادھاس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائے گی۔

Follow us on Google News