Bollywood actor Sanjay Dutt arrives in Nepal’s capital Kathmandu
ہندوستانی اداکار سنجے دت جمعرات کی دیر شام خصوصی طیارے سے نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو پہنچے۔ تریبھون انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں مداح اور نیپالی فلم انڈسٹری سے مربوط فنکار موجود رہے۔
سنجے دت نیپال میں ایک طویل الانتظار ہندی-نیپالی فلم پروجیکٹ اور ایک نجی کاروباری پروگرام میں حصہ لینے کٹھمنڈو آئے ہیں۔ کٹھمنڈو کے دربار مارگ واقع فائیو اسٹار ہوٹل باراہی میں نو تعمیر شدہ بادشاہ کیسینو کا جمعہ کو افتتاح کرنے کا پروگرام ہے۔
ان کی ٹیم نے بتایا کہ وہ یہاں دو دن تک رہیں گے۔ہوائی اڈے پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں سنجے دت نے کہا کہ انہیں نیپال آ کر ہمیشہ خصوصی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے نیپالی ناظرین کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نیپال سے ان کا جذباتی لگاو رہا ہے اور وہ مستقبل میں نیپالی فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔
فلم انڈسٹری سے جڑے جانکاروں کا ماننا ہے کہ سنجے دت کا یہ دورہ نیپال اور ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے درمیان تعاون کو اور مضبوط کر سکتا ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592996