Jammu and KashmirNational

جموں کشمیر میں 3 مبینہ دہشت گردوں کا انکائونٹر ،تلاشی مہم جاری

136views

سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں انسداد دہشت گردی آپریشن جمعہ کو دوسرے دن بھی جاری رہا اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے علاقے میں گھیرا تنگ کیا اور تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔ تینوں دہشت گرد لشکر طیبہ کے رکن تھے۔ حکام نے بتایا کہ کولگام کے نہاما علاقے کے سمنو میں جمعہ کی صبح فائرنگ کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو کولگام کے نیہما گاؤں کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گھیرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ حکام کا کہناہے کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ جس جگہ پر دہشت گردوں کی موجودگی ریکارڈ کی گئی تھی اسے سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

گزشتہ بدھ کو سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب دو نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ چوکس فوجیوں نے ایل او سی کے قریب کچھ نقل و حرکت دیکھی اور جب سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کو چیلنج کیا تو دونوں اطراف کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اب تک سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے اور آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔

بتادیں کہ 26 اکتوبر کو کپواڑہ ضلع کے مچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا اور 22 اکتوبر کو بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ جون میں کل 11 درانداز مارے گئے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.