
دیوی پور،۲۱؍اکتوبر: دیوی پوربلاک علاقے کے تحت کل 17 پنچایتیں ہیں۔ جس میں پنچایت سطح پر پنچایت سکریٹری قائم ہے۔ جہاں پنچایت سکریٹری، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ڈیپار ٹمنٹ وغیرہ کو سرکاری خدمات کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنچایت سکریٹریٹ میں پیشہ ور ملازمین اور پنچایت ملازمین کے لیے رہائش کا انتظام ہونا ضروری ہے۔ دوسری جانب پنچایت کی عمارت کو قواعد کے مطابق کھلا رکھنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ لیکن ہر روز بند ہونے کی وجہ سے پنچایت علاقہ کے لوگ پنچایت دفتر میں اپنا کام نہیں کرا پا رہے ہیں اور انہیں پنچایت سکریٹریٹ کا فائدہ نہیں ملتا ہے۔ پنچایت سکریٹریٹ میں کام صرف ایک خاص دن پر ہوتا ہے۔ معائنہ کے دوران پنچایت سکریٹریٹ کو تالہ پڑا پایا گیا۔ جہاں کئی بزرگ اور خواتین، مزدور وغیرہ افسروں اور کارکنوں کے انتظار میں کھڑے پائے گئے۔ آس پاس کے بہت سے لوگوں نے بتایا کہ وہ کبھی کسی ملازم سے نہیں ملے۔ جس کی وجہ سے اہم کام نہیں ہو پاتے۔ اس سلسلے میں ملازم رتن داس نے بتایا کہ وہ آج پنچایت نہیں گئے تھے، بلکہ میدان سے ہی گھر لوٹ آئے ہیں۔
