حاجی پور۳؍اکتوبر:(راست) بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ماہرین مرض کینسر پدم بھوشن ڈاکٹر جیتندر کمار سنگھ کی رہائش گاہ پر انسانی حقوق جاگرن کی جانب سے ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کی صدارت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اصحاب علم و دانش شامل ہونے اس پروقار سماجی ، تعلیمی ،ادبی ،صحت ، کھیل ، صنعت اور صحافت کے میدان میں کارہائے نما یاں انجام دینے والے گیارہ چنندہ شخصیات کو مہاتما گاندھی نیشنل ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔ اسی پروقار تقریب میں سماجی ، تعلیمی ، ادبی و صحافتی میدان میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد کلیم اشرف کو ملک و بیرون ممالک میں کینسر کے لئے مشہور ماہر کینسر امراض ڈاکٹر جیتندر کمار سنگھ کے ہاتھوں مومنٹو ، توصیفی سند و دیگر تحفہ و تحائف دے کر نوازا گیا۔ وہیں ڈاکٹر فرزانہ خاتون پٹنہ کو بھی سماجی و صحت کے میدان میں بہترین کام کرنے کے اعتراف میں نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر پدم شری اشوک وشواس ، کے بی سی ، میں 5 کروڑ کے فاتح سشیل کمار ، میڈیا ہاؤس کے ایڈیٹر ششی بھوشن کمار ، پی ایم سی ایچ کے ماہر أمراض ڈاکٹر ناگیندر کمار سنگھ ، روزنامہ ہندوستان کے کارٹون نیسٹ ، پون کمار ، ماسٹر دبیا چھا ، بید سریش شرما ،اجیت کمار ، محمد مشتاق قادری ،کشور اگروال ، راجا رام چورسیا دربھنگہ ، ڈاکٹر راج کمل ، ویدل کمار سمیت اہم شخصیات شامل تھے۔
98
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیون انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسنوادہ،2فروری:۔ نوادہ ضلع کے انصار نگر واقع ہیوین انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی۔ اس میں...
آر جے ڈی نے جگ دیو پرساد کایوم پیدائش منایا
پٹنہ، 02 فروری (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اتوار کو لافانی شہید جگدیو پرساد...
مرکزی بجٹ ترقی پسند اور مستقبل پر مبنی ہے: نتیش
پٹنہ،یکم فروری (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی بجٹ کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے...
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...