National

جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہم کانگریس کے ساتھ ہیں: ڈی ایم کے

81views

نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے اے راجہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کو یقینی طور پر کانگریس سے شکایات ہیں لیکن آج وہ ملک میں جمہوریت، سوشلزم اور سیکولرازم کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ بیٹھی ہے۔آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر لوک سبھا میں دو روزہ بحث کے دوسرے دن بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے مسٹر راجہ نے کہا ‘ان کی پارٹی کو کانگریس سے ضرور شکایات ہیں لیکن ہمیں آئین، جمہوریت، سیکولرزم اور سوشلزم کے بارے میں فکر ہے۔ اس لیے ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس وقت جمہوریت، سوشلزم اور سیکولرازم کو دبا دیا گیا ہے، اسی لیے میں کانگریس کے ساتھ بیٹھا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کیسوانند بھارتی کیس میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے واضح کر دیا تھا کہ آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے لیکن اس کی بنیادی روح کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔مسٹر راجہ نے کہا کہ دامودر ونائک ساورکر سب سے پہلے ہندو قوم کی بات کرنے والے تھے، محمد علی جناح نے ان کے بعد دو قوموں کی بات شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندو قوم کے اصول کو قبول نہیں کیا تھا۔بحث میں شامل ہوتے ہوئے تلگو دیشم کے ایل سری کرشنا دیوریالو نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ایک بہت ہی شاندار آئین بنایا، لیکن دستور ساز اسمبلی کے دیگر اراکین نے بھی اسے بنانے میں بہت مدد کی۔مسٹر دیوریالو نے کہا کہ جب سابق وزیراعلی این ٹی راؤ چیف منسٹر تھے اور علاج کے لئے امریکہ گئے تھے تو آندھرا پردیش میں ان کی حکومت گرادی گئی، کیا یہ آئین کے مطابق تھا؟انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت ڈاکٹر امبیڈکر کے بنائے ہوئے بہت اچھے آئین کی وجہ سے زندہ ہے، ہم سب مل کر آئین کو برقرار رکھیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.