وایناڈ، 23 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو 13 نومبر کو ہونے والے وایناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔محترمہ واڈرا نے کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر ڈی آر میگھشری کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ دوپہر تقریباً 12 بجے کلکٹریٹ پہنچیں اور نامزدگی داخل کرنے کے عمل کو مکمل کرنے میں تقریباً 35 منٹ لگے۔نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راجیہ سبھا رکن اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور اے آئی سی سی کے آرگنائزنگ سکریٹری کے سی وینوگوپال ان کے ساتھ تھے۔ بعد میں محترمہ واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا اور انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ریاستی صدر پنککڑ شہاب تھنگل بھی ان کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے۔محترمہ سونیا گاندھی اور محترمہ واڈرا منگل کو وایناڈ پہنچ گئی تھیں، جب کہ مسٹر کھڑگے اور مسٹر راہل گاندھی آج صبح یہاں پہنچے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے کلپیٹہ نئے بس اسٹینڈ سے کلپیٹہ تک روڈ شو کا آغاز تقریباً 10.30 بجے ہوا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے 1.5 کلومیٹر طویل عوامی روڈ شو میں کانگریس کے تمام سرکردہ لیڈروں نے حصہ لیا۔ روڈ شو کے دوران، کانگریس کی قیادت میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) کے ہزاروں کارکنان اور خواتین وبچوں لوگ پارٹی کے جھنڈے، ڈھول اور پلے کارڈ اٹھائے اپنے پیارے لیڈروں کو دیکھنے کے لیے سڑک کے دونوں طرف جمع ہوئے۔اپنی نامزدگی داخل کرنے سے قبل کلپیٹہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ میں نے 1989 سے گزشتہ 35 برسوں تک اپنے والد راجیو گاندھی، والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہل گاندھی کے لیے سے انتخابی مہم چلائی ہے، لیکن یہ پہلی بار مرتبہ ہے کہ اپنے لیے مہم چلا رہی ہوں۔ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے وایناڈ حلقہ سے الیکشن لڑنے کا موقع دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ’’وایناڈ حلقہ سے دو ایم پی ہیں، ایک سرکاری اور دوسرا غیر سرکاری ہوگا۔‘‘ انہوں نے یقین دلایا کہ پرینکا گاندھی اور وہ دونوں مل کر کام کریں گے اور وایناڈ کے لوگوں کے مسائل کو لوک سبھا میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ پرینکا وایناڈ کے لوگوں کی ضروریات کے لیے قربانیاں دیں گی، جیسا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد اور اپنے دوستوں کے لیے کرتی رہی ہیں۔ وہ وایناڈ کے لوگوں کو اپنا خاندان مانتی ہیں۔ انہوں نے وایناڈ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرینکا گاندھی کا خیال رکھیں اور وہ پارلیمنٹ میں آپ کے لیے ضروری کام کریں گی اور میں بھی آپ کے لیے کام کروں گا۔مسٹر کھڑگے نے کہا، ’’ہم ملک کے اتحاد کے لیے امید اور طاقت کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔ وایناڈ کے لوگ بھاری فرق سے جیت کو یقینی بنائیں گے، کیونکہ وایناڈ حلقہ اور کانگریس کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ پرینکا گاندھی وایناڈ کے لوگوں کا مکمل طورپر خیال کریں گے۔ ان کی خدمات نہ صرف وایناڈ بلکہ ملک کی ترقی کے لیے بھی ضروری ہیں۔
37
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
امرت بھارت ٹرینوں کی تعداد ہر دو ماہ میں بڑھائی جائے گی
ریلوے کے کاموں کو مزید آسان بنانے کے لیے’ ریلوے ترمیمی بل‘ لوک سبھا میں منظور نئی دہلی، 11 دسمبر...
راہل نے برلاسے ملاقات کی، ایوان چلانے کی درخواست
نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج اسپیکر اوم برلا...
جگتدل میں تاریخ ساز علمی و ادبی تقریبات
یک روزہ قومی سِمینار بعنوان صابر اقبال:شعری بصیرت اور شخصیت جلسہ ٔ اعزازیہ، کل ہند مشاعرہ اور قرطاس و قلم...
اپوزیشن نے راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی
نئی دہلی، 10 دسمبر:۔ (ایجنسی) پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے...