National

ملک کی ترقی کے لیے آبی گزرگاہوں کی ترقی اہم : مرکزی وزیر نتن گڈکری

142views

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے آبی گزرگاہوں کی ترقی اہم ہے۔ وہ آج ممبئی میں عالمی بحری سربراہ کانفرنس میں اندرونِ ملک آبی گزرگاہیں اور ساحلی جہاز رانی کے موضوع پر ایک اجلاس سے ورچوئل طریقے سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ آبی گزرگاہیں ریلوے، سڑک یا ہوابازی کے مقابلے ٹرانسپورٹ کا سب سے سستا وسیلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہیں ایندھن، خرچ اور ماحولیات کے حساب سے ٹرانسپورٹ کا بہتر ذریعہ ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.