جدید بھارت نیوز سروس
دیوگھر، 16 اکتوبر:۔ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے دیوگھر کے سول سرجن کو 70 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ دمکا اے سی بی ٹیم نے بدھ کو کارروائی کی اور سول سرجن کو بیلہ باغان میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق سول سرجن نے ہسپتال سے متعلق ایک کام کی رپورٹ دینے کے نام پر رشوت طلب کی تھی۔ لیکن مدعی رشوت دینے کو تیار نہیں تھا۔ اس کے بعد مدعی نے اس کی شکایت اے سی بی سے کی تھی۔ جب اے سی بی نے کیس کی تصدیق کی تو دعویٰ درست پایا گیا۔ اس کے بعد اے سی بی نے سول سرجن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد اے سی بی کی ٹیم سول سرجن کو اپنے ساتھ دمکا لے گئی۔
عارضی سرٹیفکیٹ کی تجدید کے نام پر رشوت مانگی تھی
اے سی بی کو دی گئی اپنی شکایت میں آسنسول کے رہائشی محفوظ عالم، جو مدھو پور میں بنگال نرسنگ ہوم چلاتے ہیں، نے کہا کہ سال 2020 میں انہوں نے کالج روڈ، مدھو پور میں دس بستروں کا ہسپتال کھولا تھا۔ اس کے نرسنگ ہوم کے پاس 9 جون 2024 تک عارضی سرٹیفکیٹ (نمبر 203500021) تھا۔ جس کی تجدید ہونی تھی۔ اسی دوران ان کا پتے کا آپریشن ہوا۔ جس کی وجہ سے نرسنگ ہوم آپریٹر نے 24 دن کی تاخیر کے ساتھ 3 جولائی 2024 کو سول سرجن آفس، دیوگھر میں سرٹیفکیٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی۔ لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی جب ان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو وہ سول سرجن ڈاکٹر رنجن سنہا سے ملے۔ سول نرسنگ ہوم کے سرٹیفکیٹ کی تجدید کے نام پر ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی ۔
22
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام EVMدو درجے کے حفاظتی نظام میں اسٹرانگ روم میں بند
چترا میں 27 راؤنڈ ، تورپا میں 13 راؤنڈ میں ہوگی ووٹوں کی گنتی: کے روی کمار جدید بھارت نیوز...
23 نومبر تک جوش اور ولولہ برقرار رکھنا ہے
وزیراعلیٰ نے امیدواروں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے...
ہزاری باغ میں بس پلٹ گئی؛ 7 ہلاک
25 سے زائد زخمی، 12 کی حالت سنگین؛ کولکاتا سے پٹنہ جارہی تھی بس جدید بھارت نیوز سروسہزاری باغ، 21...
ایگزٹ پول: سب کے اپنے اپنے دعوے، قیاس آرائیوں کا دور جاری
کچھ این ڈی اے کے حق میں ہیں، کچھ انڈیا اتحاد کی حکومت بنا رہے ہیں جدید بھارت نیوز سروسرانچی،...