نئی دہلی: گزشہ دس دنوں سے جاری سرد لہر اور کہرے سے راحت کی ہنوز کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق آئندہ تین دنوں تک پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے قبول کیا مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ، منوج جرانگے پاٹل کی تحریک ختم
ملک بھر میں موسم کا دوہرا حملہ جاری ہے۔ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں اس وقت شدید کہرے کے ساتھ ساتھ شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے ایک نئی معلومات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 جنوری تک موسم کے انداز میں مزید سختی آ سکتی ہے، اس دوران کئی ریاستوں میں برف باری اور بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 187 نئے کیسز درج، ایک شخص کی موت
محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں آج (27 جنوری) درمیانی دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ مطلع پورا دن جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کا اندازہ ہے کہ اگلے تین دنوں تک پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش، بہار، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے بیشتر حصوں میں 31 جنوری تک کہرے کی شدت برقرار رہے گی۔
دہلی کے شاہدرہ میں عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق انڈمان اور نکوبار جزائر میں آج ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے لیے ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور جھارکھنڈ کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات نے ان مقامات پر 30 جنوری سے سردی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔