جے پور، 6 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے اتوار کو راجدھانی جے پور کے ودیادھر نگر اسٹیڈیم میں نئے تعمیر شدہ آسٹرو ٹرف فٹ بال میدان کا افتتاح کرنے کے ساتھ 29ویں سینئر ویمنز فٹ بال نیشنل چیمپئن شپ راج ماتا جیجا بائی ٹرافی 2024-25 کا افتتاح کیا۔راجستھان فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سینئر ویمن فٹ بال نیشنل چمپئن شپ 6 سے 17 اکتوبر تک نو تعمیر شدہ آسٹرو ٹرف فٹ بال میدان پر منعقد کی جا رہی ہے۔مسز دیا کماری نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور میچ شروع ہونے سے قبل چھتیس گڑھ اور راجستھان کی ٹیموں کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر اسپورٹس سکریٹری نیرج پون بھی موجود تھے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ودیادھر نگر اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنانا ہے۔ ودیادھر نگر اسٹیڈیم کے فٹ بال میدان کو اب فیفا نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کے بعد اب ودیادھر نگر اسٹیڈیم دارالحکومت میں کھیلوں کے مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔اس مقابلے میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور مجموعی طور پر 12 میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ راجستھان فٹ بال ایسوسی ایشن کو چیمپئن شپ کے گروپ ڈی اور ای کے میچوں کے انعقاد کی ذمہ داری ملی ہے۔ مقابلے کا افتتاحی میچ راجستھان اور چھتیس گڑھ کے درمیان کھیلا گیا۔ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ہمارے معاشرے میں کھیلوں کے جذبے کو فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ودیادھر نگر اسٹیڈیم میں دس کھیلوں کے لیے سہولیات تیار کی گئی ہیں – باسکٹ بال، کبڈی، فٹ بال، والی بال، ویٹ لفٹنگ، 400 میٹر ایتھلیٹکس، ہینڈ بال، انڈور اسٹیڈیم، ٹینس، کورٹس۔ ریاستی حکومت نے فٹ بال کے لیے آسٹرو ٹرف فیلڈ اور ایتھلیٹکس کے لیے مصنوعی ٹریک تیار کرنے میں تقریباً 13 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
74
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
نیوزی لینڈ نے سمووا کو 67 رن سے شکست دے کر ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس میں جگہ بنا لی
کچنگ (ملائیشیا) 22 جنوری (یو این آئی) ایو وولینڈ (48) کے بعد تاش ویکلین اور رشیکا جسوال (تین تین وکٹ)...
ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں کھیلوں کی شاندار تقریب کا انعقاد
حیدر آباد،22جنوری(راست) ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول منٹھا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر شاندار کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی...
ہندوستانی خواتین ٹیم نے ملائیشیا کو 10 وکٹ سے شکست دی
کوالالمپور، 21 جنوری (یو این آئی) ویشنوی شرما (پانچ وکٹ) اور آیوشی شکلا (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے...
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 57 رن سے شکست دی
سڈنی، 20 جنوری (یو این آئی) بیتھ مونی کی نصف سنچری (75) کے بعد جارجیا ویرہم (تین وکٹ) اور الانا...