تل ابیب 27 اکتوبر (ایجنسی)اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین نے جمعرات کے روز ایک بار پھر اسرائیلی حکومت اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے پر زور انداز میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل جلد سے جلد معاہدہ کرے۔ یہ اسرائیلی یرغمالی ایک سال سے زائد عرصے سے القسام بریگیڈ کے پاس غزہ کی پٹی پر قید ہیں۔اسرائیل کے تمام تر جنگی حربوں اور بین الاقوامی طاقتوں کی مدد کے باوجود یہ یرغمالی القسام بریگیڈ کی قید میں ہیں ۔ ایک سال سے زائد پر پھیلی جنگ کے دوران یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اسرائیل کو ان یرغمالیوں کی زندہ رہائی کیلئے حماس سے معاہدہ کرنا چاہیے۔ یہی مطالبہ اسرائیلی یرغمالیوں کی اہل خانہ مسلسل کرتے چلے آرہے ہیں۔ یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ایک گروپ نے جمعرات کے روز بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کر کے یرغمالیوں کی زندہ واپسی ممکن بنائیں۔ ان اسرائیلی شہریوں نے اپنے مطالبے میں کہا ‘ ہم نیتن یاہو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حماس کے ساتھ معاہدہ کریں کیونکہ وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے۔ یہ مطالبہ یرغمالیوں اور لاپتہ اسرائیلیوں کیلئے بنائے گئے فورم سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کے قتل کے بعد سے اسرائیل کی حکومت اس بارے میں مزید سخت موقف پر آگئی ہے کہ اسے جنگ بندی کی ضرورت نہیں ہے۔ جبکہ حماس نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے بغیر یرغمالی رہا نہیں کیے جا سکتے۔
64
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...
اسرائیلی حملے میں ملازمین کی شہادت کے بعد فوڈ چیریٹی نے غزہ میں مہم کو روک دیا
لندن، یکم دسمبر (یو این آئی) چیریٹی ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں...
شام میں حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ ہیں: ایران
تہران یکم دسمبر (ایجنسی) موجودہ خطرے کی روشنی میں شام میں روسی فوجی اڈے پر حفاظتی اقدامات کی اطلاعات کے...