کہا: ہٹیا اسمبلی حلقہ میں روزگار، ماڈل اسکول اور سرکاری سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا انتظام کو یقینی بنانا میری ترجیح
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 4اکتوبر: کانگریس پارٹی کے ہٹیا اسمبلی سطح کے سنواد پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری اجے ناتھ شاہ دیو نے ہٹیا اسمبلی کے لیے اپنی ترجیحات کو سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر ہر امیر اور غریب کا یکساں حق ہے۔ اگر عوام انہیں موقع دیں تو ان کا مقصد ہٹیا اسمبلی کے تمام سرکاری اسکولوں کو ماڈل اسکولوں کی طرز پر ترقی دینا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ سرکاری اسکولوں میں موسیقی، کھیل جیسی دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ تاکہ یہاں رہنے والے غریب گھرانوں کے بچے بھی ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔ نوجوانوں میں بے روزگاری دور کرنے کے لیے صنعتوں کا قیام بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہٹیا کے علاقے کے لوگوں کے لیے ہٹیا میں ہی روزگار کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہٹیا علاقے کے لوگ علاج کے لیے صدر یا رانچی کے RIMS پر منحصر ہیں۔ علاقے میں ایک بھی ہسپتال نہیں اور عوامی نمائندوں کو کوئی فکر نہیں۔ ان کا مقصد ہٹیا کے علاقے میں ایک سپر اسپیشلٹی ہسپتال کھولنا ہے تاکہ لوگوں کو بروقت بہتر علاج مل سکے۔
بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر جھارکھنڈ میں اپنے قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے: پردیپ بالموچو
کانگریس پارٹی کے ہٹیا اسمبلی سطح کے سنواد پروگرام میں سابق ایم پی اور سابق ریاستی صدر پردیپ بالموچو نے ریاست کی ہیمنت حکومت کی کامیابیوں کو پیش کیا۔ انہوںنے میّاں سمّان یوجنا،زرعی قرضوں کی معافی، ابوا آواس یوجنا، بجلی کے بل کی معافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہٹیا اسمبلی سے انڈیا اتحاد کی جیت یقینی ہے۔ مرکزی حکومت پر انہوں نے کہا کہ پہلے اس نے مفت میں گیس سلنڈر دیا اور پھر اس کی قیمت بڑھا دی۔ ہیمنت سرکار بچپن سے لے کر بڑھاپے تک لوگوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
بی جے پی کو جھارکھنڈ سے نکالنا ہوگا :بندھو ترکی
کانگریس پارٹی کے ہٹیا اسمبلی سطح کے سنواد پروگرام میں ریاستی ورکنگ صدر بندھو ترکی نے مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجے ناتھ شاہ دیو کو ہٹیا اسمبلی سیٹ سے جتانا ہوگا۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ ہم سب کو اجے ناتھ شاہ دیو کا ساتھ دینا ہے۔ موجودہ ایم ایل اے کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ وہ خاص طور پر ایک تاجر ہے۔ بی جے پی کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئرلیڈر نے کہا کہ بی جے پی کو جھارکھنڈ سے باہر نکالنا تمام لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔اور جھارکھنڈ کے عام لوگ جو اس پورے واقعہ کو اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اجے ناتھ شاہ دیو کو ہٹیا سے جتائیں گے، ہیمنت سورین کو دوبارہ وزیر اعلی بنائیںگے: گیتا شری اورائوں
کانگریس پارٹی کے ہٹیا اسمبلی سطح کے سنواد پروگرام میں سابق وزیر گیتا شری اورائوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے ملک کی دولت اڈانی-امبانی کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ سنواد میٹنگ کا انعقاد راتو بلاک صدر کشل اورائوں، نگڑی بلاک صدر سہابیر لوہرا اور راتو منڈل کے صدر اتل راج ٹھاکر نے کیا۔ سنواد پروگرام میں امر اورائوں، میری ترکی، نیتو دیوی، اوشا دیوی، شکنتلا دیوی، لال پرتھوی ناتھ شاہ دیو، لال رمیش ناتھ شاہ دیو، کمار اتل راج، کمل ٹھاکر، گوتم اپادھیائے، دیپک اوجھا، میری بھگت، ہوسے اورائوں، رینوترکی، لکشمی نارائن بھگت، سکھدیو اورائوں، سبیتا کجور، نرنجن کمار، سریش گوپ، اجیت اورائوں، نکولس ایکا، سشمیتا ترکی، اختر انصاری، جسیم انصاری، سنجے ساہو، ہیمنت گاڑی کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔