Jharkhand

ہیرو ندی سے گزرنے والی کوئلہ گاڑیوں پر لگے روک، نہیں پیش آ سکتا ہے بڑا حادثہ : ستیہ نند بھوکتا

74views

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،7؍جنوری:چترا اسمبلی کے سابق آر جے ڈی ایم ایل اے اور ریاست کے سابق وزیر ستیانند بھوگتا نے کہا کہ ہیرو ندی پر پل بہت پرانا ہے، اسے انگریزوں نے بنایا تھا۔ اس پل سے روزانہ کوئلے سے لدے ٹرکوں کی بڑی تعداد گزرتی ہے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ ٹنڈوا سے کٹکم سانڈی ریلوے سائڈنگ جانے کے لیے کوئلے کی گاڑی چترا اسمبلی حلقہ سیما پنچایت، چترا میونسپل کونسل، دیوریا، کلّو موڑ اور دریاتو پنچایت سے گزر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک پر حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔ کئی بار کوئلے سے لدے ٹرک کی زد میں عام لوگ آ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ بے وقت جان گنوا بیٹھے ہیں۔ مذکورہ روٹ پر کوئلے سے چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے لوگوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہےاور دھول کا بھی سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ سڑکیں بھی خستہ حال ہو رہی ہیں۔ اگر اس روٹ پر کوئلے کی گاڑیوں کی آمد و رفت کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو گاڑیاں سڑک پر آکر روک دی جائیں گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.