
عوامی مدعوں کی لڑائی آجسو کی پہچان:سدیش مہتو
جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں،27فروری:۔ آجسو پارٹی کی ڈویژنل سطح کی نشست پلاموں میں منعقد کی گئی۔ اس نشست میں تنظیم کی توسیع اور عوامی تعلقات کو اور مضبوط کرنے کے لئے کئی اہم فیصلہ لئے گئے۔ پارٹی کے مرکزی صدر سدیش مہتو نے نشست میں حصہ لیا اور تنظیم کے ذریعہ آگے لئے جانے والے قدم پر غور و خوض کئے۔ نشست میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ پلاموں ڈیویژن کے تحت آنے والے 50 بلاکوں میں گرام کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے گی۔ ان کمیٹیوں کا مقصد پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانا اور تنظیم کو اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ہر بلاک میں کمیٹی کے انچارج اور عہدے داران تقرر کئے جائیں گے، جو بوتھ سطح تک پارٹی کا میسج پھیلائیں گے اور عوام کے مدعوں کو اٹھانے میں مدد کریں گے۔ نشست میں سدیش مہتو نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈی مدعوں پر ہماری پارٹی کی مضبوط اور متاثر کن موجودگی ضروری ہے۔ ہم ریاست کے ہر بلاک میں جائیں گے اور تنظیم کی توسیع کریں گے، تاکہ ہماری پارٹی چیف اپوزیشن کا کردار ادا کر سکے اور عوام کی آواز کو مضبوطی سے اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مدعوں کی لڑائی آجسو کی پہچان رہی ہے۔ ہم ناانصافی کے خلاف تحریک کریں گے۔ جھارکھنڈ کے معدنیات اور وسائل کی لوٹ کو روکیں گے۔ جھارکھنڈ کو ہم نے بنایا ہے، ہم ہی سنواریں گے۔ جھارکھنڈ کی تعمیر آجسو نے کرایا ہے۔ اس ریاست کو ہم ہی سنواریں گے۔ ہم ریاست کی تعمیر کا درد سمجھتے ہیں۔ ریاست کے مدعوں کو لیکر ہم جدوجہد تیز کریں گے۔ چیف اپوزیشن کے کردار میں ہم لڑیں گے۔ جھارکھنڈ اور جھارکھنڈیت کی لڑائی کو تیز کریں گے۔ پارٹی کے یووا لیڈر سنجئے مہتا نے اس نشست کو تاریخی بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا اہم مقصد عوام تک پہنچنا ہے۔ گائوں سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنا ہمارا پہلا ہدف ہے، تاکہ ہر گائوں تک پارٹی کی پہنچ ہو سکے۔ اس قدم سے تنظیم کو نہ صرف طاقت ملے گی، بلکہ عام عوام کو مضبوط قیادت بھی ملے گی۔ سنجئے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پارٹی کی توسیع 32 ہزار سے زیادہ گائوں تک ہوگا۔ نشست میں مرکزی سکریٹری ستیش ورما، گپتیشور ٹھاکر، وکیش شکلا، امتیاز ناظمی، ببلو گپتا، وجیتگا ورما، وجئے کمار، امیش کمار، تلسی شکلا، دلیپ چودھری، امت پانڈے، دیپک شرما، پرواز خان، چمپا دیوی، سنجے مہتا کے ساتھ ساتھ ڈیویژنل علاقہ کے 7 اضلاع کے پارٹی عہدے داران موجود تھے۔
