National

نامیبیا سے آئے مزید ایک چیتے کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ بتائے گا ’شوریہ‘ کی وفات کا سبب

159views

کچھ دنوں پہلے کی بات ہے جب کونو نیشنل پارک میں نامیبیا سے آئی مادہ چیتا نے کچھ ننھے منے بچوں کو جنم دیا تھا۔ اب ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ نامیبیا سے آئے ایک چیتے کی موت ہو گئی ہے۔ اس چیتا کا نام ’شوریہ‘ تھا جو مردہ حالت میں مانیٹرنگ ٹیم کو پارک میں ملا ہے۔

Today, on 16th January, 2024 around 3:17 PM, Namibian Cheetah Shaurya passed away…Cause of death can be ascertained after Post Mortem: Director Lion Project pic.twitter.com/ISc2AlCNcy

— ANI (@ANI) January 16, 2024

قابل ذکر ہے کہ کونو نیشنل پارک میں اب تک 10 چیتوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں 7 بڑی عمر کے چیتے ہیں اور 3 بچے ہیں۔ لائن پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آج تقریباً 3.15 بجے ’شوریہ‘ نامی چیتا کی موت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد پتہ چل پائے گا کہ ’شوریہ‘ کی موت کا سبب کیا تھا۔ لائن پروجیکٹ ڈاکٹر نے کہا کہ آج صبح تقریباً 11 بجے مانیٹرنگ ٹیم کو چیتا ’شوریہ‘ بیہوشی کی حالت میں ملا۔ اس چیتے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔

رام مندر کی پران پرتسٹھا، نریندر مودی کا سیاسی پروگرام: راہل گاندھی

واضح رہے کہ کونو نیشنل پارک میں نامیبیا اور جنوبی افریقہ سے 20 چیتے لائے گئے تھے۔ اب تک کونو کے چیتوں میں سے 10 کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ اس درمیان کچھ مادہ چیتوں نے بچوں کو جنم بھی دیا ہے جس سے ہندوستان میں چیتوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کو حوصلہ ملا ہے۔

Follow us on Google News