National

لوک سبھا انتخابات کے لیے بی ایس پی کی ایک اور فہرست جاری، کشی نگر اور دیوریا سے امیدواروں کا اعلان

87views

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی 14ویں فہرست جاری کی ہے، جس میں اتر پردیش کی کشی نگر اور دیوریا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی ایس پی نے کشی نگر سے شوبھ نارائن چوہان کو ٹکٹ دیا ہے، وہیں دیوریا سیٹ سے سندیش یادو عرف مسٹر کو ٹکٹ دیا ہے۔

مایاوتی نے نے جن سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان پر ساتویں اور آخری مرحلے میں یعنی یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔ کشی نگر سیٹ کی بات کریں تو بی جے پی نے موجودہ ایم پی وجے کمار دوبے کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ اجے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سینتھوار ایس پی کے ٹکٹ پر انڈیا الائنس سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پنٹو سینتھوار نے 2022 میں دیوریا اسمبلی سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ہے۔ ان کے والد مرحوم جنمجے سنگھ بی جے پی سے دیوریا کے رکن اسمبلی ہیں۔

وہیں دیوریا سیٹ پر اکھلیش سنگھ کانگریس کے ٹکٹ پر انڈیا الائنس سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی نے یہاں سے رماپتی رام ترپاٹھی کا ٹکٹ منسوخ کر کے ششانک منی ترپاٹھی کو دے دیا ہے۔ رماپتی رام ترپاٹھی نے 2019 کے انتخابات میں ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار بنود کمار جیسوال کو شکست دی تھی۔

اتر پردیش سے 80 ارکان پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوتے ہیں اور یہاں تمام 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے، 80 ممبران پارلیمنٹ لوک سبھا میں بھیجے جاتے ہیں۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے۔ اب چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 13 مئی کو ہوگی۔ اس کے بعد ساتویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی، 23 مئی اور یکم جون کو ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.