Thursday, December 18, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 947

نوئیڈا میں چلتی کار بن گئی آگ کا گولہ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر بچائی اپنی جان

0

ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دہلی-این سی آر میں بھی گرمی سے لوگ بے حال ہیں۔ نوئیڈا میں گرمی کے سبب آگ زنی کے کئی واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ ایک کار میں آگ لگنے کا سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چلتی ہوئی کار نوئیڈا میں اچانک آگ کے گولہ میں تبدیل ہو گئی۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمہ کی ایک گاڑی جائے حادثہ پر پہنچی اور اس آگ پر فوری قابو پایا گیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کار بری طرح جل گئی۔ کار کے ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

فائر بریگیڈ محکمہ سے ملی جانکاری کے مطابق پیر کی دوپہر تقریباً 1.55 بجے سپرٹیک مال سیکٹر 61 کے سامنے فلائی اوور پر سیکٹر-71 سے اٹّا مارکیٹ سیکٹر-18 کی طرف جاتی ہوئی کار (ڈی ایل 16 ڈی این 4540) میں آگ لگنے کی خبر ملی۔ خبر ملتے ہی فوراً کارروائی کرتے ہوئے فائر سروس یونٹ موقع پر پہنچی اور آگ کو بجھایا۔

فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب کار میں لگے ایئر کنڈیشنر کے تاروں میں اکثر شارٹ سرکٹ ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے آگ لگنے کے بیشتر واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ افسران کے مطابق کار کی وائرنگ بہت پرانی ہونے کی وجہ سے بھی کئی گاڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آتا ہے۔

’یہ حادثہ افسوسناک‘، مغربی بنگال ٹرین حادثہ پر وزیر ریل اشونی ویشنو کا رد عمل آیا سامنے

0

مغربی بنگال میں نیو جلپائی گوڑی کے پاس ایک مال گاڑی آج کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ اس حادثہ کے بعد راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر ریل مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو گئے۔

’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک حادثہ این ایف آر زون میں ہوا۔ بچاؤ کاری کی مہم جنگی سطح پر چل رہی ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کوآرڈنیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘

اس درمیان وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو نے جائے حادثہ پر راحت رسانی و بچاؤ کاری کا عمل تیزی کے ساتھ چلائے جانے کی اطلاع دی۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’شمالی سرحدی زون میں ایک افسوسناک حادثہ ہوا ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ کوششوں سے تیزی کے ساتھ بچاؤ کاری کا عمل چل رہا ہے۔ زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ نگرانی کے لیے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔‘‘

مغربی بنگال ٹرین حادثہ سے مودی حکومت پھر کٹہرے میں، آئیے جانیں کس نے کیا کہا؟

0

مغربی بنگال کے رنگاپانی اسٹیشن پر پیش آئے دردناک ٹرین حادثہ نے ایک بار پھر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے مال گاڑی نے ٹکر مار دی جس میں اب تک 15 لوگوں کی ہلاکت اور 50 سے زیادہ مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حادثہ کو لے کر اپوزیشن لیڈران نے مودی حکومت پر سوالوں کی بارش کر دی ہے۔ کئی اپوزیشن پارٹی لیڈران اس حادثہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کس نے کیا کہا۔

ملکارجن کھڑگے (کانگریس صدر):

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین کے ساتھ ہوا حادثہ انتہائی غمناک ہے۔ اس حادثہ میں کئی لوگ ہلاک ہوئے اور کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جو تصویرین سامنے آ رہی ہیں، وہ دردناک ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ان میں سے ہر ایک کے ساتھ اپنی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ متاثرین کو فوری اور مکمل معاوضہ فراہم کیا جائے۔

پچھلے 10 سالوں میں مودی حکومت نے ریلوے کی وزارت کو مکمل بدانتظامی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ایک ذمہ دار اپوزیشن کی شکل میں یہ نشان زد کرنا ہماری ذمہ داری ہے کہ کس طرح مودی حکومت نے وزارت ریل کو ’کیمرہ ڈریوین‘ سیلف پروموشن کے پلیٹ فارم میں بدل دیا ہے۔ آج کا حادثہ اس تلخ حقیقت کی ایک اور یاد دلاتی ہے۔

Extremely distressed by the Kanchanjunga Express train collision accident in Jalpaiguri, West Bengal, where many people have lost their lives and several have been injured.

The scenes of the accident are painful. Our heart goes out to the families of the victims. In this hour…

— Mallikarjun Kharge (@kharge) June 17, 2024

ممتا بنرجی (وزیر اعلیٰ، مغربی بنگال):

دارجیلنگ ضلع کے پھانسیوا علاقے میں المناک ٹرین حادثے کے بارے میں جان کر حیران رہ گئی۔ تفصیلات کا انتظار ہے… کنچن جنگا ایکسپریس مبینہ طور پر ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی ہے۔ ڈی ایم، ایس پی، ڈاکٹر، ایمبولینس اور ڈیزاسٹر ٹیموں کو ریسکیو، ریکوری، طبی امداد کے لیے جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے۔ جنگی سطح پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Shocked to learn, just now, about a tragic train accident, in Phansidewa area of Darjeeling district. While details are awaited, Kanchenjunga Express has reportedly been hit by a goods train. DM, SP, doctors, ambulances and disaster teams have been rushed to the site for rescue,…

— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) June 17, 2024

راہل گاندھی (کانگریس رکن پارلیمنٹ):

مغربی بنگال میں کنچن جنگا ایکسپریس کے حادثہ زدہ ہونے سے کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سبھی غمزدہ کنبوں کو میں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی امید کرتا ہوں۔ حکومت کو سبھی متاثرین یا ان کے کنبوں کو فوراً معاوضہ دینا چاہیے۔ کانگریس کارکنان سے گزارش ہے کہ راحت و بچاؤ کاری میں ہر ممکن مدد کریں۔

گزشتہ 10 سالوں میں ریل حادثات میں ہوا اضافہ سیدھا سیدھا مودی حکومت کی بدانتظامی اور چیزوں کو نظر انداز کیے جانے کا نتیجہ ہے، جس میں اکثر مسافروں کے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ آج کا حادثہ اسی حقیقت کی ایک مثال ہے۔ ایک ذمہ دار اپوزیشن کی شکل میں ہم اس خوفناک نظر اندازی پر سوال اٹھاتے رہیں گے اور مودی حکومت کو ان حادثات پر جوابدہ بنا کر رہیں گے۔

पश्चिम बंगाल में कंचनजंगा एक्सप्रेस के दुर्घटनाग्रस्त होने से कई लोगों की मृत्यु का समाचार अत्यंत दुखद है।

सभी शोकाकुल परिजनों को मैं अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं और घायलों के शीघ्र से शीघ्र स्वस्थ होने की आशा करता हूं। सरकार को सभी पीड़ितों या उनके परिवारों को तुरंत पूरा…

— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 17, 2024

لالو پرساد یادو (سابق وزیر اعلیٰ، بہار):

ملک میں لگاتار ہو رہے ریل حادثوں کا ذمہ دار کون ہے؟

देश में लगातार हो रहे रेल हादसों का जिम्मेवार कौन है?

— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) June 17, 2024

پرینکا گاندھی (کانگریس جنرل سکریٹری):

جلپائی گوڑی، مغربی بنگال میں پیش آئے ٹرین حادثہ مین کئی مسافروں کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔ ایشور آنجہانی روحوں کو سکون فراہم کریں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری گہری ہمدردیاں۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتی ہوں۔ انڈین ریل میں مسافروں کی سیکورٹی اور سفر اب فکر کا موضوع ہوتا جا رہا ہے۔ کانگریس کارکنان سے میری اپیل ہے کہ راحت و بچاؤ کے کام میں ہر ممکن مدد کریں۔

जलपाईगुड़ी, पश्चिम बंगाल में हुई ट्रेन दुर्घटना में कई यात्रियों की मृत्यु का समाचार दुखद है।

ईश्वर दिवंगत आत्माओं को शांति प्रदान करें। शोक-संतप्त परिजनों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं। घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना।

भारतीय रेल में यात्रियों की सुरक्षा और सफर अब चिंता…

— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) June 17, 2024

این سی ای آر ٹی اس وقت آر ایس ایس کی معاون کی طرح کام کر رہی، آئین پر ہو رہا حملہ: جئے رام رمیش

0

قومی تعلیمی تحقیق و تربیتی کونسل (این سی ای آر ٹی) کی نصابی کتابوں میں ترمیم سے متعلق تنازعہ کے درمیان کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے الزام عائد کیا کہ یہ ادارہ 2014 سے آر ایس ایس کی معاون کی شکل میں کام کرتے ہوئے آئین پر حملہ کر رہی ہے۔ جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی امتحان ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ-2024 امتحان میں گریس مارکس تنازعہ کے لیے این سی ای آر ٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ یہ صرف این ٹی اے کی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’سچ یہ ہے کہ این سی ای آر ٹی اب پیشہ ور ادارہ نہیں رہا۔ یہ 2014 سے آر ایس ایس سے منسلک ادارہ کی شکل میں کام کر رہا ہے۔ ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ اس کی گیارہویں درجہ کی سیاسیات کی ترمیم شدہ نصابی کتاب میں سیکولرزم کے نظریات کی تنقید کی گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’این سی ای آر ٹی کا کام کتابیں شائع کرنا ہے، سیاسی پرچے جاری کرنا یا غلط تشہیر کرنا نہیں۔‘‘

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’این سی ای آر ٹی ہمارے ملک کے آئین پر حملہ کر رہی ہے جس کی تمہید میں سیکولرزم کو واضح طور سے ہندوستانی جمہوریت کے بنیادی ستون کی شکل میں ظاہر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں نے واضح طور سے سیکولرزم کو آئین کے بنیادی ڈھانچہ کا ایک لازمی حصہ مانا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ این سی ای آر ٹی کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ قومی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل ہے، نہ کہ ناگپور یا نریندر تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ آج اس کی سبھی نصابی کتابیں مشتبہ معیار والی ہیں اور میرے اسکول کے دلوں سے بالکل مختلف ہیں۔

اس درمیان ترنمول کانگریس کے لیڈر ساکیت گوکھلے نے بھی این سی ای آر ٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’بے شرم این ڈی اے 1.0 حکومت‘ طلبا سے کچھ باتوں کو چھپا رہی ہے اور دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ بات ’پریشان کرنے والے‘ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس دلیل کے حساب سے تو بچوں کو عالمی جنگ جیسے دیگر تشدد والے واقعات کے بارے میں کیوں پڑھایا جائے۔‘‘ گوکھلے نے یہ بھی کہا کہ ’’کیا بی جے پی اور مودی کو جرائم پیشوں یا فسادیوں کی شکل میں اپنی تاریخ پر شرم آتی ہے؟ طلبا سے سچ کیوں چھپایا جائے؟‘‘

ٹرین حادثہ میں 15 افراد کے مرنے کی خبر، ڈرائیورنے سگنل نظر اندازکیا

0

مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں مال گاڑی اور کنچن جنگا ایکسپریس کے درمیان تصادم میں اب تک 15 افراد کی موت کی خبر ہے، جب کہ 25 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق مال گاڑی نے کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی تھی۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرین کے لوکو پائلٹ  یعنی ڈرائیورنے سگنل کو نظر انداز کر دیا تھا۔

دارجلنگ ضلع میں ریلوے بورڈ کی چیئرمین جیا ورما سنہا نے کہا کہ بچاؤ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ٹرین ڈرائیور (لوکو پائلٹ) نے سگنل کو پوری طرح نظر انداز کر دیا تھا۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ ٹرین گارڈ بھی مارا گیا ہے۔ اگرتلہ-سیالدہ روٹ پر تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تصادم  آج  صبح تقریباً 9 بجے اس وقت ہوا جب 13174 کنچن جنگا ایکسپریس اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی۔ اس تصادم میں کنچن جنگا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہر طرف چیخ و پکار تھی۔ تصادم کے باعث ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں نو افراد ہلاک

عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہوگئے فلسطینی طبی ذرائع نے اتوار کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فضائی حملوں میں دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس حملے میں  زخمی ہوئے افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔غزہ میں حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ اتوار تک غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37337 ہو گئی ہے جب کہ 85299 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرائی نے اتوار کو کہا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح سمیت جنوبی غزہ پٹی میں لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سڑک سے سامان گزرتا ہے وہ انسانی امداد کے لیے صرف دن کی روشنی میں کھلی رہے گی۔

دہلی میں باپ نے بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا، شادی کو لے کر جھگڑا تھا

0

ملک کی راجدھانی دہلی کے کانجھا والا علاقے میں ایک شخص نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات کھیت میں ایک لڑکی کی خون سے لت پت لاش ملی تھی، جس کے بعد پولیس اس کی تحقیقات کر رہی تھی۔

نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو ٹیکسی میں کھیتوں میں لایا گیا اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر والد سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی کے معاملے پر باپ بیٹی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن جیسے ہی اس نے شادی کی بات کی تو بیٹی انکار کردیتی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان کئی جھگڑے بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اتوار کی رات گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قتل لڑکی کے والد نے کیا۔ ملزم نے ایک ٹیکسی بک کرائی تھی اور نریلا سے اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر آیا تھا۔

کیب ڈرائیور نے بتایا کہ وہ نریلا سے ایک مرد اور ایک 25 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ لایا تھا۔ اس نے شراب خود پی اور اسے بھی پلائی ۔ اس کے بعد اس شخص نے ایک سنسان جگہ پر ٹیکسی روکی اور کہا کہ وہ لڑکی کو مارنے والا ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو کھیت میں ایک لڑکی کی لاش ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔

ممبئی: رکن پارلیمنٹ  وائیکر کے رشتہ دار پر ‘ای وی ایم کو ان لاک’ کرنے  کے الزام پر مقدمہ

0

ممبئی کی ایک سیٹ کو لے کر کافی ہنگامہ ہے اور اب ممبئی کےرکن پارلیمنٹ  وائیکر کے رشتہ دار پر ‘ای وی ایم کو ان لاک’ کرنے کے لیے موبائل فون استعمال کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  معاملہ نے اس وقت سے زیادہ طول پکڑ لیا جب سے الیکشن کمیشن نے اس  کے تعلق سے بیان دیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنے سے انکار کردیاہے ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی پر 4 جون کو ایک گنتی مرکز میں مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے، جب لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، ایک پولیس اہلکار نے ہفتہ کو بتایاکہ ۔

واضح رہے  وائیکر کے رشتہ دار منگیش پنڈیلکر کے خلاف بدھ کو گورے گاؤں میں ایک گنتی مرکز کے اندر مبینہ طور پر کام کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو وائیکر کے حلقہ کا حصہ ہے۔ ویسے بھی حزب اختلاف کے کئی رہنما ای وی ایم کے مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں  اور اب اس مسئلہ کے سامنے آنے کے بعد اس مدے نے اور طول پکڑ لیا ہے۔

سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق

حج میں حادثے ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس سال زیادہ خبریں آ رہی ہیں۔ اردن نے اتوار کو تصدیق کی کہ سعودی عرب میں اس کے 14 شہری حج ادا کرنے کے دوران انتقال کرگئے، جب کہ 17 دیگر لاپتہ ہیں۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان قداح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردنی فریق ان کے اہل خانہ کی درخواست پر میتوں کی تدفین یا انہیں وطن واپس لانے کے لیے متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔

سعودی حکام 17 لاپتہ حاجیوں کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بیان کے مطابق تاہم انہوں نے سانحہ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔اردن کی وزارت خارجہ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ حج کے دوران چھ اردنی شہریوں کی لو لگنے سے موت ہوگئی تھی۔

مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، مال گاڑی کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی، کئی بوگیاں الٹ گئیں

0

مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ مال گاڑی نے سیالدہ جانے والی کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث کنچن جنگا ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پانچ سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شمال مشرقی سرحدی ریلوے کا کہنا ہے کہ انہیں نیو جلپائی گڑی کے رنگاپنی میں ٹرین حادثے کی خبر ملی ہے۔ حادثے کے بعد موسلادھار بارش کے درمیان موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔

اس حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ دارجلنگ ضلع میں ٹرین حادثے کی خبر سے صدمے میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کنجن جنگا ایکسپریس کو ایک مال گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ضلع مجسٹریٹ، ڈاکٹر اور ایمبولینس راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔