Friday, December 19, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1343

 آئی سی سی عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈس کو ننانوے رن سے شکست دی

0

کرکٹ میں کَل رات حیدرآباد میں ICC مردوں کے ODI عالمی کپ کے لیگ اسٹیج کے ایکمیچ میں نیوزی لینڈنے نیدر لینڈس کو 99 رن سے شکست دی۔323 رن کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئےنیندر لینڈس کی پوری ٹیم 46 اوورس اور تین گیندوں میں آﺅٹ ہوگئی۔

اِس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈکی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورس میں سات وکٹ کے نقصان پر 322 رن بنائے۔

آج صبح دھرم شالہ میں ساڑھے دس بجے انگلینڈ کا مقابلہبنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ دوپہر دو بجے حیدر آباد میں پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنےہوں گے۔

جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلعے میں ایک مڈھ بھیڑ میں دو دہشت گرد ہلاک

0

جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہٹیم کے ذریعے مسلح مڈھ بھیڑ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ مڈھ بھیڑ جنوبی کشمیر کےشوپیاں ضلعے میں الشی پورہ گاﺅں میں ہوئی۔ کشمیر پولس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کےمطابق ایک کارروائی میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوںکو ہلاک کردیا گیا۔ان میں سے ایک دہشت گرد کچھ مہینے قبل کشمیری پنڈت سنجے شرما کیہلاکت میں شامل تھا۔ اس دوران علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

جھارکھنڈ میں بھی فصلیں سال بھر لہلہائیں گی

0

وزیر اعلیٰ نے دیوگھر میں میگا لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

دیوگھر، 9 اکتوبر:۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پیر کو دیوگھر میں سرتھ کے سکتیا میگا لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہر کھیت کو پانی ملے اور کسانوں کو آبپاشی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آنے والے دنوں میں دریائے گنگا کا پانی بھی پائپ لائن کے ذریعے کھیتوں تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت عوام کے جذبات، توقعات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکشن پلان تیار کر رہی ہے۔ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور انہیں خود انحصار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہونے چاہئیں۔ یہ حکومت کی ترجیح ہے۔ تمام چیلنجوں کے درمیان وہ ترقی کی رفتار کو تیز کر رہے ہیں۔ ہر کھیت کو پانی ملنا چاہیے۔ اس عزم کے ساتھ وہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سکاتیہ میگا لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ اسی سلسلے کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ اس آبپاشی اسکیم میں پٹوان کا پانی زیر زمین پائپ لائنوں کے ذریعے کھیتوں تک پہنچے گا اور فصلیں پھل پھولیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ٹنڈ میں بھی کسان سال بھر کھیتی باڑی کر سکیں گے کیونکہ حکومت یہاں بھی آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت آبپاشی کے منصوبوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی زور دے رہی ہے تاکہ پانی کے بہتر اور درست استعمال کے ساتھ ساتھ کھیت اور کھلیان زیر آب نہ آئیں۔ سکاتیہ میگا لفٹ ایریگیشن اسکیم کے تحت اجے ندی بیراج سے زیر زمین پائپ لائن کے ذریعے آبپاشی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس اسکیم پر 484 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ تعمیراتی کام تین سال میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر وزیر زراعت بادل، وزیر سیاحت، فن، ثقافت، کھیل اور امور نوجوانوں حفیظ الحسن، ایم ایل اے عرفان انصاری، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ونے کمار چوبے، آبی وسائل کے سکریٹری پرشانت کمار اور ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی افسران موجود تھے۔ دیوگھر اور جامتاڑا اضلاع کے لوگ موجود تھے۔

جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے; سپریم کورٹ نے کہا – ایک کمیٹی بنائیں اور حل تلاش کریں

0

رانچی/دہلی: جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری سپریم کورٹ میں جسمانی طور پر پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے انہیں گزشتہ 20 سال سے ملازمین کی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس میں طلب کیا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے چیف سیکریٹری کو معاملے کا حل تلاش کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس تین رکنی کمیٹی میں جھارکھنڈ، بہار اور مرکزی حکومت کے انڈر سکریٹری رینک کے افسران ہوں گے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔ سماعت کے دوران موجود ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری کو جسمانی طور پر پیش نہ کیا جائے۔ اس کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے چیف سیکرٹری کو اگلی سماعت کے دوران جسمانی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ دے دیا۔یہاں بتاتے چلیں کہ اس سلسلے میں بہار اسٹیٹ سیمی گورنمنٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز فیڈریشن اور دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس راجیش بندل کی بنچ میں ہوئی۔ جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل راجیو رنجن، ایڈوکیٹ پرگیہ سنگھ بگھیل اور ایڈوکیٹ پلوی لینگر نے فریق پیش کیا۔

اسرائیلی کے لیے فوری امریکی امداد، طیارہ بردار بحری جہاز روانہ

0

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو اضافی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ حماس کے حملوں کے بعد اضافی امریکی فوجی امداد اسرائیل کے لیے جا رہی ہے۔ اس میں سے زیادہ حصہ آنے والے دنوں میں اسرائیل پہنچ جائے گا۔

امریکی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کہ اسرائیل کے دشمنوں کو یہ سمجھنے سے روکا جائے کہ وہ جمود کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو کہا کہ امریکہ اسرائیل کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز کےا سٹرائیک گروپ کو منتقل کر رہا ہے۔ اس گروپ میں فورڈ طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کی حمایت کرنے والے بحری جہاز شامل ہیں۔ لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کو گولہ بارود فراہم کرے گا۔ اس کی سکیورٹی امداد آج سے شروع ہوجائے گی۔ پینٹاگون خطے میں لڑاکا طیارے بھی بھیجے گا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ اضافی فوجی امداد کے لیے اسرائیل کی درخواستوں کا مطالعہ کر رہا ہے اور اس حوالے سے آج یعنی اتوار کو اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل میں بہت سے امریکی بھی مارے گئے ہیں۔

امریکیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔ اتوار کو اسرائیل کی حکومت نے سرکاری طور پر حالت جنگ میں داخل ہونے کا اعلان کردیا۔ 6 اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے پہلی مرتبہ “ریاستی جنگ” کا اعلان کیا ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

پانچ ریاستوں میں نومبر میں ہوں گے انتخابات اور 3 دسمبر کو آئیں گے نتیجے

جن صوبوں کے انتخابات پر سب کی نظریں تھیں ان کی تاریخوں کا آج الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں انتخابی نتائج 3 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ جن ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں ان میں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میزورم میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ میزورم میں 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اس میں پہلے مرحلے میں 7 نومبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔واضح رہے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ راجستھان میں 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 17,734 ماڈل پولنگ اسٹیشنوں اور 621 پولنگ اسٹیشنوں کے انتظام کی ذمہ داری پی ڈبلیو ڈی کے عملے کے پاس ہوگی۔ خواتین 8,192 پولنگ اسٹیشنوں کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پانچ ریاستوں کی 679 اسمبلی سیٹوں پر 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

0

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے فلسطین اور غزہ کے درمیان جنگ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی ) کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ہوا لیکن نہ تو اس میں کوئی باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ جاری ہو سکا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے ہفتہ کے روز اسرائیل کے خلاف ’ آپریشن الاقصیٰ فلڈ ‘ شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست یورپی اتحاد کے رکن ملک مالٹا نے دی تھی۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اجلاس میں شریک متعدد ارکان نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کی لیکن کسی بھی مشترکہ اعلامیے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

سینیئر امریکی سفارت کار رابرٹ ووڈ نے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’حماس کے حملوں کی مذمت کرنے والے ممالک کی ایک اچھی تعداد ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ سارے نہیں ہیں۔‘ووڈ نے روس کی طرف واضح اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ شاید میرے کچھ کہے بغیر ان میں سے ایک کا پتہ لگا سکتے ہیں۔‘

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ’میرا پیغام فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور بامعنی مذاکرات کی طرف جانے کا تھا، جس کے بارے میں سلامتی کونسل‘ نے کئی دہائیوں سے کہہ رکھا ہے۔‘

فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ ’افسوس کی بات ہے کہ کچھ میڈیا اور سیاست دانوں کی تاریخ اس وقت شروع ہوتی ہے جب اسرائیلی مارے جاتے ہیں۔’یہ وقت اسرائیل کے خوفناک انتخاب کی حمایت کرنے کا نہیں۔ یہ وقت اسرائیل کو یہ بتانے کا ہے کہ اسے اپنا راستہ تبدیل کرنا چاہیے، امن کا ایک راستہ ہے جہاں نہ تو فلسطینی مارے جائیں اور نہ ہی اسرائیلی۔‘ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کا حصہ نہیں تھے کیوں کہ وہ اس وقت سلامتی کونسل کے رکن نہیں ہیں۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

بھارت اور سعودی عرب نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

0

بھارت اور سعودی عرب نے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ، الیکٹریکل انٹر کنکشنز، ماحول کیلئے سازگار اور صاف ستھری ہائیڈروجن، نیز سپلائی چین کیلئے کیا گیا ہے۔ مفاہمت نامے پر دستخط، بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ اور سعودی عرب سرکار کے وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان السعود نے، ریاض میں کیے۔

دستخط کی یہ تقریب، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (Mena) کے، آب و ہوا سے متعلق ہفتے کی سرگرمیوں سے الگ منعقد کی گئی۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان الیکٹریکل کنکشن، زیادہ کھپت اور ہنگامی اوقات کے دوران بجلی کے لین دین اور ماحول کیلئے سازگار و صاف ستھری ہائیڈروجن نیز قابل تجدید توانائی، ملِ کر تیار کرنے کے میدانوں میں تعاون کے مقصد سے ایک عام فریم ورک قائم کرنا ہے۔

مفاہمت نامے کا مقصد، محفوظ، قابل انحصار اور صورتحال کے مطابق کار کردگی انجام دینے والی سپلائی چین بھی تشکیل دینا ہے۔ x

صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے لچکدار غذائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا

0
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لچکدار غذائی نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانیت کی بہتری پر عمل درآمد کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے میں آسانی ہوسکے۔ صدر جمہوریہ نے آج نئی دلی میں ”تحقیق سے اثر تک: منصفانہ اور لچکدار غذائی نظام“ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانیت غذائی اجناس کے بغیر گزارا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے غذائی اجناس کی پیداوار کے عمل میں خواتین کی فیصلہ کن شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا اور اس شعبے کو مساوی اور لچکدار بنانے کو کہا۔صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ بھارت تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور کئی کاروباری خواتین، زرعی غذائی اجناس کے شعبے میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔صدر جمہوریہ نے حیاتی تنوع اور ماحولیات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ غذا کے تصرف کا طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو اپنی غذا میں مختلف اجزاء شامل کرنا چاہئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ برسوں میں چھوٹے اور حاشیے کے کسانوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ 

جنوب وسطی ریلوے نے 4 مزید ریل گاڑیوں کی توسیع کو منظوری دی

0

جنوب وسطی ریلوے نے چار مزید ریل گاڑیوں کی توسیعکو منظوری دی ہے۔ سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی آج صبح دیر گئے قاضی پیٹ سے، پُنےکے Hadapsar تک اور سکندراآباد اسٹیشن سے،ٹرین کو جھنڈی دکھاکر  روانہ کریں گے۔ وہ کرنول-جےپور، بودھن-کریم نگر، رائے چور -نانڈیر ریل گاڑیوں کو بھی ورچوئل وسیلے سے جھنڈی دکھاکرروانہ کریں گے۔

جے پور سے کاچی گُڑا تک چلنے والی، جے پور ویکلیایکسپریس کو بھی، آندھرا پردیش کے کرنول شہر تک توسیع دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہفتےمیں تین بار چلنے والی Hadapsar – حیدرآباد- Hadapsar- کو بھی قاضی پیٹتک توسیع دی جائے گی۔ یہ ٹرین Bhuvanagiri اور Janagama سے ہوکر گزرے گی۔

ایچ ایس نانڈیر-تندور-پربھانی ڈیلی ایکسپریس کوبھی رائے چور تک توسیع دی جائے گی جبکہ کریم نگر – نظام آباد – کریم نگر ڈیلی پیسنجرگاڑی کو بھی بودھن تک چلایا جائے گا۔