روی چندرن اشون 25 عظیم ترین کرکٹرز میں شامل
نئی دہلی، 5 جون (یواین آئی )سابق ہندوساتنی کرکٹر روی چندرن اشون کو ‘کرک انفو آنرز ایوارڈز 2026‘ میں 21 ویں صدی کے ‘25 عظیم ترین مرد بین الاقوامی کرکٹرز‘ کی فہرست میں شامل کر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس باوقار تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اشون نے T20 کرکٹ میں گیند بازوں کے لیے بدلتے ہوئے حالات، ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ صورتحال اور 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کے مستقبل جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔T20 کرکٹ میں گیند بازوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے اشون نے کہا: “آج کل کے بولرز کو اس رفتار کے ساتھ خود کو ڈھالنا پڑ رہا ہے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ کھیل کے معاشی ماڈل کی وجہ سے T20 کرکٹ ہمیشہ ایک ہائی اسکورنگ فارمیٹ رہے گا۔ اس لیے بولرز کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کبھی کبھی انفرادی طور پر وکٹیں لینا ثانوی ہو جاتا ہے، اور انہیں ایک ٹیم کے طور پر مل کر شکار کرنا ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اب ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں بولرز اور بیٹرز دونوں کو صرف ہر سیزن یا ہر میچ کی بنیاد پر نہیں، بلکہ ہر گیند پر ایک ‘پرابلم سالور‘ (مسئلہ حل کرنے والا) بننا ہوگا۔ جب کھلاڑی اس ذہنیت کو اپنائیں گے، تو کارکردگی کا ایک الگ ہی معیار دیکھنے کو ملے گا۔آسٹریلیا کے خلاف تاریخی گابا ٹیسٹ میں انجری کے باعث نہ کھیل پانے کا تذکرہ کرتے ہوئے اشون نے کہا “میں وہ میچ ہر حال میں کھیلنا چاہتا تھا۔ میں نے صبح وارم اپ کے لیے چکر بھی لگایا، لیکن میں درد کی وجہ سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ میچ نہ کھیلنے کا مجھے افسوس رہے گا، لیکن میں پورے 5 دن وہاں موجود رہا اور ٹیم کا حوصلہ بڑھاتا رہا۔انہوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا”روی بھائی ایسے میچوں کے دوران بالکل ‘باکس آفس‘ (سنسنی خیز) ہوتے ہیں۔ ایک بار وہ شدید غصے میں تھے، انہوں نے پانی کی بوتل اٹھائی اور ابھی گھونٹ بھرنے ہی والے تھے کہ میدان میں ایک کیچ چھوٹ گیا۔ انہوں نے غصے میں بوتل جھٹکے سے پھینکی، ایک کھلاڑی نے نیچے جھک کر خود کو بچایا اور بوتل دیوار سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی۔ اس ٹیسٹ میچ کا ماحول واقعی زبردست تھا۔”ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو اتنا پرکشش بنانا ہوگا کہ کھلاڑی اسے کھیلنے کی خواہش رکھیں۔ بی سی سی آئی نے تنخواہوں کے ڈھانچے میں تبدیلی کر کے کوشش ضرور کی ہے، لیکن ٹیسٹ کرکٹ صرف بھارت کا نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔









Users Today : 36
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 583
Users Last 30 days : 583
Users This Month : 569
Users This Year : 583
Total Users : 4562126