National

بی جے پی ڈری ہوئی ہے، کانگریس میں شامل ہوتے ہی میری سیکورٹی چھین لی گئی: پپو یادو

114views

بہار میں پپویادو کے کانگریس میں شامل ہونے اور اپنی پارٹی جن ادھیکار مورچہ کو کانگریس میں ضم کرنے سے بی جے پی بری طرح خوفزدہ ہوگئی ہے۔ یہ ہم نہیں بلکہ خود پپو یادو کہہ رہے ہیں۔ وہ اس ڈر کا نتیجہ اپنی سیکورٹی چھین لیا جانا بتا تے ہیں۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کانگریس جوائن کرتے ہی میری سیکورٹی چھین لی گئی ہے۔ وہ میری مقبولیت سے ڈرے ہوئے ہیں ۔ انہیں میری سیکورٹی سے کھلواڑ منہگا پڑے گا۔

دہلی میں اپنی جن ادھیکار مورچہ کو کانگریس میں ضم کرنے کے بعد پورنیہ جا رہے پپو یادو نے باگ ڈوگرا ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد بی جے پی اور جے ڈی یو حکومت پر اپنی سیکورٹی سے کھلواڑ کا الزام لگایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر لکھا کہ مجھے ’Y‘ زمرے کی سیکورٹی حاصل ہے لیکن جیسے ہی میں کانگریس میں شامل ہوا، میری سیکورٹی کے لیے تعینات پوری پولیس فورس کو واپس لے لیا گیا۔

اپنی پوسٹ میں پپو یادو نے مزید لکھا ہے کہ پور نیہ سیمانچل کوسی میں مجھے مل رہے عوامی تعاون سے بی جے پی ڈری ہوئی ہے۔ مجھے اپنی فکر نہیں ہے، پورنیہ اور ملک میں مکمل تبدیلی کے لیے سب کچھ قربان! میری سیکورٹی سے کھلواڑ بی جے پی و جے ڈی یو کو بہت بھاری پڑےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بیما بھارتی کے آر جے ڈی میں شامل ہونے اور لالو یادو کے ذریعے انہیں پورنیہ سیٹ سے ٹکٹ دیے جانے پر  پپو یادو ناراض تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مر جائیں گے تو بھی کانگریس نہیں چھوڑیں گے، دنیا چھوڑ دیں گے، پورنیہ نہیں چھوڑیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.