National

بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت کا ماحول پھیلا رہی ہے:راہل گاندھی

128views

جموں23 ستمبر(یو این آئی)لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ کانگریس مرکز پر جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے دباو ڈالے گی۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ اگر مرکز ایسا کرنے میں ناکام ہوا تو کانگریس خود یہ اقدام کرئے گی۔راہل گاندھی نے کہا:’ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ چھینا گیا ہے۔‘موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار سرنکوٹ جموں میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی درجہ چھین لیا گیا اور پہلی بار ایک ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا: ‘ایک ریاست کے ریاستی درجے کو ختم کر دیا گیا اور لوگوں کے حقوق کو چھین لئے گئے۔راہل گاندھی نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا: ‘سب سے پہلے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کریں گے کیونکہ نہ صرف آپ کے ریاستی درجے کو چھینا گیا ہے بلکہ تمہارے حقوق،تمہارے وسائل ہر چیز کو چھینا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی مانے گی یا نہیں لیکن ہم ان پر اس قدر دباؤ ڈالیں گے کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ؛یہ بات یقینی ہے کہ جموں و کشمیر میں کانگریس – نیشنل کانفرنس اتحاد کی سرکار بنے گی۔انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا:یہ دونوں جماعتیں ملک میں نفرت کا ماحول پھیلا رہی ہیں اور ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن کانگریس ملک کو متحد رکھے گا۔راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں ملک میں نفرت اور تشدد کو پھیلانے میں یقین رکھتی ہیں ۔ان کے مطابق بی جے پی نے جموں وکشمیر اور ملک کی باقی ریاستوں میں نفرت پھیلانے کا کام کیا ہے لیکن نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا :’یہ الیکشن نفرت اور محبت کی دکان کھولنے کی نظریاتی جنگ ہے ۔ ‘انہوں نے کہاکہ کشمیر سے کنیاکماری اور منی پور سے مہاراشٹریہ تک بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہر طرف محبت کی دکان کھولی اور ہم نے پیغام دیا کہ محبت کو عام کرو کیونکہ نفرت سے کسی کی مدد نہیں ہو سکتی۔بتادیں کہ شالہ ٹینگ اسمبلی حلقے سے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ پارٹی کے امید وار ہیں۔جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے قبل از انتخابات الائنس کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے 52 سیٹوں جبکہ کانگریس نے 31 نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے ہیں۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر اور تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی آٹھ اکتوبر کو ہوگی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.